... loading ...

امریکا کے صدارتی انتخابات اب صرف دو ماہ کے فاصلے پر ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن اور ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اب تک کانٹےکا مقابلہ تو دیکھنے کو نہیں آ رہا تھا کیونکہ ٹرمپ کی بے وقوفانہ حرکتوں نے ہلیری کلنٹن کو واضح برتری دی ہوئی تھی لیکن گزشتہ دو ہفتوں میں جو کچھ ہوا ہے، اس نے کلنٹن کی مہم کو سخت دھچکا پہنچایا ہے۔
گزشتہ ہفتے صدارتی مہم کے دوران ایک تقریب میں انہیں کھانسی کا دورہ پڑا تھا جس پر اٹھنے والے سوالات کو ‘الرجی’ کا بہانہ بنا کر خاموش کرا دیا گیا لیکن ‘نائن الیون’ یعنی 11 ستمبر کو ہونے والی تقریب کے دوران کلنٹن کی طبیعت اچانک بگڑنے سے کئی نئے سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔
تقریب کے دوران ہلیری کافی پریشان اور تھکی ہوئی نظر آئیں یہاں تک انہیں واپس جانا پڑا۔ لیکن گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے وہ چکرائیں، لڑکھڑائیں اور اس سے پہلے کہ زمین بوس ہوجاتیں، اہلکاروں نے انہیں پکڑ لیا اور گاڑی میں لٹا دیا۔
اس واقعے نے امریکی سیاست کے میدان کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس سے پہلے کہ مکمل وضاحت سامنے آتی، کئی تشویش ناک خبریں اور سازشی نظریات ‘مارکیٹ’ میں پھینکے جا چکے تھے۔ یہاں تک کہ ہلیری کی ڈاکٹر لیزا ہارڈیک نے بیان جاری کیا کہ ہلیری نمونیے کی شکار ہوگئی ہیں۔ اس وقت انہیں اینٹی بایوٹک دی گئی ہیں اور آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
68 سالہ ہلیری کلنٹن صدارتی مہم کے سخت شیڈول کے دوران طبیعت کی خرابی کا شکار ہوئی ہوں گی اور یہی لگتا ہے کہ یہ مرض بگڑ کا نمونیہ بن گیا ہے۔ گو کہ دنیا کے اس حصے میں نمونیہ اتنا خطرناک روپ نہیں دھارتا لیکن ترقی پذیر ممالک میں یہ اب بھی ایک مہلک مرض ہے۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کی 15 فیصد اموات نمونیے ہی کی وجہ سے ہوتی ہیں یعنی یہ اس عمر کے بچوں کا سب سے بڑا قاتل ہے۔
کھانسی کے بعد اٹھنے والے سوالات کو ہنسی میں اڑانے اور اب طبیعت سخت خراب ہونے کے باوجود مرض کی تشخیص کے اعلان میں تاخیر نے ہلیری کلنٹن کی مہم کو خاصا متاٹر کیا ہے اور ری پبلکن پارٹی کے حامی کافی پرجوش ہو گئے ہیں۔ یہ افواہ تک پھیلا گئی کہ ہلیری کلنٹن چل بسی ہیں۔ یہ اطلاع تو غلط ثابت ہوئی لیکن ہلیری کی صحت کے مسائل سب کے سامنے آ چکے ہیں۔
اب ڈونلڈ ٹرمپ یہ کہیں گے کہ ہلیری کلنٹن کی صحت کے مسائل ان کو امریکی صدر بنانے کے لیے نااہل کر سکتے ہیں۔
کلنٹن خاندان کی مایوس کن تاریخ اور خود ہلیری کلنٹن کا حالیہ ای میل اسکینڈل ہی کم تھا کہ صحت کے معاملات سامنے آ گئے ہیں۔ وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب عوامی آرا میں کلنٹن کی واضح برتری گھٹتی جا رہی ہے اور ہو سکتا ہے کہ اگلے کسی پول میں ٹرمپ ان کی برتری کا خاتمہ ہی کردیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...