... loading ...

کرپشن کے عوض پولیس میں بھرتیاں کرنے والے سندھ پولیس کے 12 ایس ایس پیز کے خلاف کارروائی کی سفارش سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اے ڈی خواجہ اور دوسرے سینئر افسر ثناء اللہ عباسی کو بھاری پڑ گئی ۔
سندھ پولیس کے باخبر ذرائع کے مطابق چند روز قبل اے آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ثناء اللہ عباسی کی ایک رپورٹ کو‘ جس میں سندھ پولیس کے 12 پولیس افسران کے حوالے سے رشوت کے عوض پولیس میں کانسٹیبل کی اسامیوں پر سینکڑوں بھرتیاں کرنے کا بتایا گیا تھا‘ بنیاد بنا کر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سندھ کے چیف سیکریٹری محمد صدیق میمن کو مذکورہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی تھی۔ آئی جی اے ڈی خواجہ کی اس جسارت کا حکمران جماعت کی سینئر قیادت نے سخت بُرا منایا اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ 12 پولیس افسران‘ جن پر مبینہ طور پر 5 سے 7 لاکھ روپے کے عوض غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے‘ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے دست راست اور فرنٹ مین انور مجید کے چہیتے ہیں اور ان تمام افسران کی تقرریاں بھی انور مجید نے کرائی ہیں۔
سندھ پولیس کے اس ذریعے نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس وقت سندھ کی بیورو کریسی خاص طور پر سندھ پولیس میں انور مجید کا اپنا ایک الگ گروپ ہے۔ 10 سے زائد ایس ایس پی‘ 2 ڈی آئی جی اور متعدد ایس ایچ اوز انور مجید کے خاص آدمی ہیں اور وہ آئی جی سندھ‘ ہوم سیکریٹری‘ چیف سیکریٹری یا وزیر اعلیٰ سندھ کے بجائے انور مجید کو ہی جوابدہ ہیں۔مبینہ کرپشن میں ملوث افسران میں جھوٹے پولیس مقابلوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کے حوالے سے مشہور ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ‘ ایس ایس پی اے وی سی سی طارق احمد‘ ایس ایس پی طارق دھاریجو‘ ایس ایس پی جاوید بلوچ‘ ایس ایس پی فدا شاہ‘ ایس ایس پی نور الحق رند‘ ایس ایس پی نثار چنا‘ ایس ایس پی عبدالہادی بلو اور ایس ایس پی نسیم آرا پنہور شامل ہیں۔
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...