... loading ...
سائنس دان کچھ ایسے تجربے کر رہے ہیں جن سے کاٹنے یا نقصان پہنچانے والے جانداروں کا خاتمہ ممکن ہو یا پھر مچھروں کی بیماریاں پھیلانے کی صلاحیت ختم ہوجائے۔ لیکن ان طریقہ کار پر اخلاقی نوعیت کے سوال اٹھ رہے ہیں کہ کہیں انسان کی یہ حرکت فطری دنیا کو مکمل طور پر تبدیل تو نہیں کردے گی۔
مختلف حیوانات کے ڈی این اے میں تبدیلی کرنے کا یہ سائنسی شعبہ انسانی صحت کے حوالے سے ہی نہیں بلکہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ اس میں سب سے متنازع تحقیق “جین ڈرائیو” ہے، جو یقینی بناتی ہے کہ کوئی خاصیت والدین سے اولاد میں بھی منتقل ہو جائے اور یوں پوری نسل میں جینیاتی تبدیلیاں لائی جائیں۔
اس وقت زیر غور منصوبوں میں ایک تبدیل شدہ چوہے مختلف جزائر پر چھوڑ دینا ہے، جن کی صرف نر اولاد پیدا ہو سکتی ہے یعنی ایک ہی نسل میں مستقبل کے چوہوں کاخاتمہ ہو جائے گا۔ یہ بات انٹرنیشنل یونین آف کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) ورلڈ کنورزیشن کانگریس میں سائنس دانوں نے بتائی۔ ایک اور منصوبہ جزائر ہوائی کے خطرے سے دوچار جانوروں کو بچانا ہے، جو مچھروں سے ہونے والے ملیریا سے ختم ہو رہے ہیں۔
اوکسی ٹیک مچھروں کو انٹریکسن نامی ادارے نے تیار کیا ہے جو تکنیکی طور پر “جین ڈرائیو” تو نہیں ہے لیکن صرف ایسے نر مچھر متعارف کروا رہا ہے جس سے پیدا ہونے والی اولاد بچ نہیں سکتی، یوں مچھروں کی آبادی کو کم کیا جا سکتا ہے۔
جین ڈرائیو ٹیکنالوجی پیش کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ نقصان پہنچانے والے جانوروں کے خلاف زیادہ موثر علاج فراہم کرتی ہے۔ لیکن مخالفین کو زمین کے فطری ماحول پر زک پڑنے کا خطرہ ہے جن کی وجہ سے مخلوقات و ماحولیاتی نظام پر نامعلوم، مستقل اور ناقابل تبدیل اثرات پڑ سکتے ہیں۔
میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں اسسٹنٹ پروفیسر کیون ایسویلٹ جین-ایڈیٹنگ کے استعمال کی تجویز دینے والے اولین سائنسدانوں میں سے ایک ہیں لیکن وہ ممکنہ استعمالات پر سب سے محتاط آوازوں میں بھی شامل ہیں۔ ہونولولو میں منعقدہ آئی یو سی این اجلاس میں ایسویلٹ نے کہا کہ “میں اس منصوبے پر کام کرنے والے سائنسدان کی حیثیت سے واقعی بہت تشویش میں مبتلا ہوں کیونکہ ہم سائنس دان اس کے نتائج کے اخلاقی طور پر ذمہ دار ہیں۔”انہوں نے کہا کہ “جین ڈرائیو یا مشترکہ ماحول میں تبدیلی لانے والی کسی بھی ٹیکنالوجی کو پہلے اپنے منصوبے عوام کے سامنے پیش کرنا پڑیں اور اس کے بغیر انہیں تجربہ گاہ میں نہ آزمایا جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر لیبارٹری میں کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو یہ باہر عوام کو متاثر کر سکتا ہے۔ آپ بند دروازوں کے پیچھے جو کچھ کر رہے ہیں وہ ان لوگوں کو متاثر کرے گا اور آپ ان کی رائے کے بغیر ایسا نہیں کر سکتے۔”
لیکن اسی پینل کے دیگر اراکین کا کہنا ہے کہ وہ ایسے حشرات اور بیماریوں کی وجہ سے چند انواع و اقسام کے جانداروں کو ختم ہونے سے روکیں۔ جیسا کہ ہوائی میں ملیریا سے متاثر ہونے والے پرندوں کو بچانے کا کوئی طریقہ نہیں۔ ہوائی میں کل 38 جنگلی پرندوں کی اقسام امراض کی وجہ سے ختم ہو چکی ہیں اور باقی 32 میں سے 21 اقسام کو خطرہ لاحق ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ “نئی ٹیکنالوجی اختیار نہ کرکے ہم ان پرندوں کی موت کا سامان کر رہے ہیں۔”
آئی یو سی این ورلڈ کنزرویشن کانگریس دنیا بھر میں ماحولیات کے ماہرین اور سربراہان مملکت کا اجلاس ہے جو یکم سے 10 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس میں 9 ہزار افراد شرکت کریں گے۔
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...
وزیراعلیٰ نے نئے مالی سال کے 48 ارب خسارے کا بجٹ پیش کردیا، کم ازکم تنخواہ 45 ہزار کرنے کی تجویز اخراجات کا تخمینہ 2 ہزار 170 ارب جبکہ آمدن کا تخمینہ 2 ہزار 122 ارب روپے ہے، سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے مالی سال 27-2026 کا دو ہزار 122 ارب روپے ...
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...