... loading ...

پاکستان پہلے مضبوط تھا اور اب ناقابل تسخیر ہے۔ پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے غیر روایتی جنگ کا شکار تھا تاہم قوم اور فوج نے اس کا بھر پور دفاع کیا۔ ان خیالات کااظہار پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جنگ ستمبر ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، شہدا کی بدولت آج ہم آزاد اور باوقار ملک میں رہ رہے ہیں۔یہ دن پاکستان کی قومی تاریخ کا تابناک دن بن چکا ہے۔فوجی سربراہ نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چند سال پہلے ہم روزانہ کی بنیاد پردہشت گردی کاشکار تھے تاہم دو سال قبل شروع ہونے والے آپریشن ضرب عضب میں اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں۔جو تینوں مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ جس میں انیس ہزار آپریشنز کے ذریعے فوجی جوانوں نے دہشت گردی پر قابو پایا۔
اُن کے خطاب میں یہ بات خاص طور پر محسوس کی گئی کہ اُنہوں نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کا تو ذکر کیا۔مگر حکومت کی معاونت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ فوجی سربراہ نے اپنے خطاب میں واضح طور پر پھر دہرایا کہ پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر یکساں عمل کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ قوانین ا ور نظام انصاف کی اُن کمزوریوں کو دور کیا جائےجو دہشت گردی کے مکمل سدِ باب میں رکاوٹ ہیں۔ سنگین جرائم، کرپشن اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ مکمل امن کے حصول میں ایک بڑی رکاوٹ اور معاشرے میں عدم اطمینان کا سبب ہے۔ اِ سے دور کرنے کرنے کے لیے نظام میں موثر اور دوررس اصلاحات کی ضرورت ہے۔
فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام اپنے حقوق مانگنے کی پاداش میں ایک بار پھر بدترین ریاستی دہشت گردی اور جبر کانشانا بنے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اور پاکستان تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے ہونے والی سازشوں پر بھی بھارت کو خبردار کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ سی پیک پورے خطے کی خوشحالی میں مددگار ثابت ہوگا اور کسی طاقت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے نہیں دیں گے۔انھوں نے پاکستان کے دشمنوں پر واضح کیا کہ ہم دوستی نبھانا بھی جانتے ہیں اور دشمنی کا قرض اتارنا بھی آتا ہے۔ اگر ہم جیت سکتے ہیں توجیت کی حفاظت بھی کرسکتے ہیں۔
پاک فوج کے سربراہ نے گزشتہ دنوں کے سیاسی حالات کے تناظر میں یہ بھی کہا کہ کہ بعض عناصر افواج پاکستان کے بارے میں بدگمانی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی پریڈ ہوئی جس کے بعد فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیردفاع خواجہ آصف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت دیگر اعلیٰ عسکری اور سول قیادت موجود تھی۔اس کے علاوہ تقریب میں فوجی افسران اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
یوم دفاع کی تقریبات کے حوالے سے یہ بات خاص طور پر محسوس کی گئی کہ وزیراعظم نوازشریف کہیں پر بھی موجود نہیں تھے۔ حیرت انگیز طور پر نوازشریف کی 6 ستمبر کو جو دومصروفیات سامنے آئیں، اُن میں سے ایک سینیگال کے صدر مکی سال اور دوسری آزاد جموں وکشمیر کی خاتون رکن سحرش قمر سے ملاقاتیں تھیں۔
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...