... loading ...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس پر حزب اختلاف کے ضوابط کار ( ٹی او آر ) کاجواب نہ دینے پر عید کے بعد رائیونڈ جانے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان کی سربراہی میں لاہور کے علاقے شاہدرہ سے تحریک انصاف کا احتساب مارچ چیئرنگ کراس پہنچا، راستے میں احتساب مارچ میں تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کرتے رہے۔ جن سے عمران خان نے مختلف مقامات پر مختصر خطاب کیے۔ عمران خان کے ہمراہ کنٹینر پر جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
عمران خان نے شاہدرہ اور چیئرنگ کراس پر احتساب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور طبقہ قتل کے بعد بھی بچ سکتا ہے کیوں کہ پاکستان کا نظام عدل ان کرپٹ مگرمچھوں کو نہیں پکڑسکتا جو پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں اور چوروں کو بھی پالتے ہیں، ان وزرا اور کاروباریوں کو بھی نہیں پکڑتے جو کرپشن میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب ہمارے ٹیکس کے پیسے پر پل رہے ہیں تو ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ شریف خاندان سے پوچھیں لیکن وہ شریف خاندان کے نوکر ہیں اس لیے وہ خاموش بیٹھیں ہوئے ہیں۔ ہم پاکستان کے تمام اداروں سےمطالبہ کرتے ہیں اور بڑے ادب سے سپریم کورٹ سے بھی انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں اور پارلیمنٹ نے ہمیں انصاف نہیں دیا اس لیے ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے اور میں عوام سے پوچھنے آیا ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتا ہوں کہ آپ کو فیلڈ مارشل بنانے کی پیشکش کے ذریعے خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن آپ نے ٹھکرادیا جب کہ میں ان ججز، میڈیا ہاؤسز اور پولیس والوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جن کو خریدنے کی ناکام کوششیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں تو یہیں بیٹھنے کا سوچ رہا تھا لیکن جس طرح لاہوریوں نے ہمارا استقبال کیا تو میں ان کو ابھی تکلیف نہیں دینا چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب اپوزیشن نے جو ٹی او آرز بنائے ہیں ابھی بھی آپ ان پر مان جائیں اور صرف چار سوالوں کے جواب دے دیں وہ یہ کہ اگر میاں صاحب نے اسمبلی میں سچ بولا اور جائز پیسوں سے اپارٹمنٹس خریدیں تو ہمیں وہ خط کی نقل دکھادیں جو اس وقت سائن کیا تھا، اپارٹمنٹس خریدنے کے لیے آپ کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ، پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا، کیا یہ پیسہ بینکوں سے گیا یا منی لانڈرنگ کی گئی، کیا ان پیسوں پر ٹیکس دیا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر ان سوالوں کے جواب ہمیں نہیں ملے تو عید کے بعد ہمارا رخ رائیونڈ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے ٹھیک کام کریں تو سڑکوں پر نکلنے کے بجائے گھر بیٹھ جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈر ہے کہیں میاں صاحب ملک سے باہر نہ چلے جائیں، سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیوں کہ ان کو شاپنگ کا بہت شوق ہے اور وہ ہر دوسرے دن نکل جاتے ہیں۔
عمران خان نے اس سے قبل یہ بھی کہا کہ وزیراعظم خود کو احتساب سے بچانے کے لیے ملک کامستقبل تباہ کررہے ہیں، وزیراعظم کہہ رہےہیں کہ ہم اپنے قانون کےتحت احتساب کریں گے، نوازشریف کا یہ احتساب دوسو سال میں بھی مکمل نہیں ہوگا، احتساب سے بچنے کے لیے پورے ملک کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کب تک (ن) لیگ کی بی ٹیم بنے رہیں گے، الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری پوری کرے۔ قوم اب باشعور ہوگئی ہے، پاناما لیکس نہ لوگ بھولیں گے ،نہ عمران خان بھولے گا اور نہ بھولنے دیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ نوازشریف اپنی چوری بچانے کے لئے پورے ملک کو چور بنارہے ہیں، وہ اگلا الیکشن ایک ایک ارب دے کرخرید لیں گے، وزیر اعظم پنجاب پولیس کومخالفین کے خلاف استعمال کریں گے، اگر وہ الیکشن نہیں جیتے تو سیدھے جیل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ چیئرمین ایف بی آر کتنے کروڑ روپے دبئی بھجواتے ہیں، ان میں جرات ہی نہیں کہ نوازشریف کے خاندان کو نوٹس بھیجے۔ اگر وہ غیرت مند ہیں تو سب کو نوٹس بھجوائیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...