... loading ...

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے حکومت مخالف اور پاناما لیکس پر احتجاج سے حکومت اب کچھ بدحواس نظر آتی ہے۔ کنٹینرز سے احتجاج اور ریلیوں کوروکنے کے عمل نے کہ ثابت کردیا ہے کہ حکومت “نے باگ ہاتھ میں ہے ، نہ پاہے رکاب میں” کی عملی تصویر بنتی جارہی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گفتگو میں سرکاری اداروں کے سربراہان پر ہونے والی تنقید نے اب ان اداروں کی جانبداری کو تقریباً بے نقاب کردیا ہے۔ حکومت نے پاناما لیکس پر جس لیت ولعل سے کام لیا ہے، وہ اب اُس کے اعتبار کومجروح کر چکا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی طرف سے عوام میں آنے کے فیصلے نےاب حکومت اور سرکاری اداروں کو کچھ بیدار کیا ہے۔ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیرقانون زاہد حامد اچانک ذرائع ابلاغ کے سامنے نمودار ہوئے اور پاناما لیکس کے حوالے سے اپنی وضاحتیں کچھ اس طرح پیش کی کہ یوں لگتا تھا کہ حکومت نے احتساب سے پہلے ہی خود اپنے اوپر چھری چلا لی ہے۔ دیانت داری کے یہ مجسم نمونے اس کی کوئی وضاحت نہیں کرپارہے کہ آخر پانچ ماہ قبل بے نقاب ہونے والے اس اسکینڈل پر حکومت اب تک ایک قدم بھی کیوں نہیں چل سکی؟
تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے سڑکوں پر آنے کے بعد اب پانچ ماہ کے بعد ایف بی آر کو ہوش آیا ہے کہ اُنہیں ان مخفی اور ناجائز اثاثوں کے مالکان سے اُن کی آمدنی کے ذرائع بھی پوچھنے چاہئے۔ اب جب سیاسی جماعتیں احتجاج کے لیے سڑکوں کا رخ کر رہی ہیں تو ایف بی آر قوم کو یہ بتا رہا ہے کہ اُس نے وزیراعظم کے بچوں حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز سمیت 350 سے زائد افراد کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔
عمران خان نے احتساب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بجا طور پر یہ سوال اُٹھایا کہ چیئرمین نیب آخر کیا کر رہے ہیں؟ عمران خان کی جانب سے ایف بی آر، نیب اور ایف آئی اے پر تنقید کے نشتر چلانے سے ایک بات پوری طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ یہ سرکاری ادارے دراصل ریاست کے لیے نہیں بلکہ کچھ لوگوں کے مفادات کے تحت کام کررہے ہیں۔ اگر ایف بی آر کی جانب سے دیئے گیے نوٹسز آج ٹھیک ہے تو یہ پورے پانچ ماہ کے بعد کیوں جاری کیے گیے، جب عوامی احتجاج سڑکوں پر آنے لگا۔
مسئلہ صرف پانچ ماہ کا نہیں، بلکہ عوامی تحریک کے چودہ افراد کو سڑکوں پر گولیوں سے بھون ڈالنے کا بھی ہے۔ 2014 میں جب عوامی تحریک کے کارکنوں کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا تو اِ س معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خود جو وعدے ذرائع ابلاغ کے سامنے کیے اُن میں سے کوئی ایک بھی پورا نہیں کیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر دو سال گزرنے کے باوجود بھی اس معاملے میں آج تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا گیا۔ اس معاملے کی حساسیت کا یہ عالم ہے کہ طاہر القادری نے یہ دعویٰ کیا کہ اُن سے شریف خاندان اور وفاقی وزراء مسلسل رجوع کر رہے ہیں کہ مرنے والوں کا قصاص اُنہیں اُن کے مطالبے کے مطابق دے دیا جائے گا، مگر وہ اِسے احتجاج کا موضوع نہ بنائیں۔ حکومت نے آج تک طاہر القادری کے اس الزام کی تردید نہیں کی۔
اطلاعات کے مطابق حکومت واضح طور پر ردِ عمل کی ان لہروں سے پریشان نظر آنے لگی ہے۔ اور وہ اُن خبروں کو جو حکومت کے غیر مستحکم کرنے سے متعلق ہیں ، اُسے بہت تشویش سے دیکھنےلگی ہیں۔ ایف بی آر کی طرف سے پانچ ماہ کے بعد اچانک بیداری یہ ظاہر کرتی ہے کہ حکومت اب واضح طور پر دباؤ محسوس کررہی ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...