... loading ...

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کی 22 اگست کی پاکستان مخالف تقریر پر قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی گئی۔ یہاں تک کہ ایم کیوایم کے تمام ارکان اسمبلی کی جانب سے بھی قرارداد کی حمایت کی گئی۔
ایم کیوایم کے بانی کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی اور وفاقی وزیر برجیس طاہر نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں الطاف حسین کی تقریر کو پاکستان کی اساس اور سالمیت پر حملہ قرار دیا گیا۔ قرارداد میں ایم کیوایم کے بانی کی تقریر کے نتیجے میں ذرائع ابلاغ پر ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔قرارداد میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والے افراد کے خلاف پاکستان کے قانون وآئین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس میں پاکستان کی پارلیمنٹ، مسلح افواج، ذرائع ابلاغ اور آئین کے مطابق کام کرنے والے جمہوری اداروں سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
یہ امر واضح نہیں ہو سکا کہ ایم کیوایم نے خود الطاف حسین کے خلاف ایک قرارداد تیار کررکھی تھی، مگر اُسے قرارداد پیش کرنے کا موقع کیوں نہیں دیا گیا۔ اس کی طرف خود ڈاکٹر فاروق ستار نے قرارداد پیش ہونے کے بعد بحث کے دوران میں اشارہ بھی کیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا موقع دیا جاتا تو بہتر ہوتا۔
گزشتہ دنوں ایم کیوایم کے لندن سیکریٹریٹ سے واسع جلیل نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کسی مائنس ون فارمولے کو قبول کرنے سے انکار رکرتے ہوئے الطا ف حسین کو ایم کیوایم اور ایم کیوایم کو الطاف حسین قراردیا تھا۔ نیز الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں کسی قرارداد کو بھی قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم کے بانی نے 22 اگست کو پاکستان مخالف تقریر کی۔ ٹھیک اُسی روز اُنہوں نے امریکا میں مقیم اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بھی پاکستان مخالف تقریر کی ۔ ان تقاریر کے بعد الطاف حسین کی طرف سے معافی مانگتے ہوئے یہ عذرکیا گیا کہ وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے اس لیے ایسی باتیں کیں ۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے الطاف حسین کی تقریر کے اگلے روز یعنی 23 اگست کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم قائد کے بیانات سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں ہی رجسٹرڈ ہے اس لیے بہتر ہے کہ اب اسے آپریٹ بھی پاکستان سے ہی کیا جائے۔ جب سے آج تک ایم کیوایم پاکستان اپنے بانی سے اظہار لاتعلقی کی مختلف شکلوں کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔ ایم کیوایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد کی حمایت بھی اِسی کی ایک کڑی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کو ایک خود کش بیان دیا گیا، اس کے بعد ہم سیاسی برادری سے کٹ گئے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...