... loading ...

خارجہ پالیسی کے استاد، ‘نیو ورلڈ آرڈر’ کے خالق اور براک اوباما کے ذاتی گرو زبگنیو برزیزنسکی ایک مکمل اور بلا روک ٹوک امریکی سلطنت کا زندگی بھر کا خواب ترک کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اب اس کے بجائے ” نئی عالمی صف بندی” کی بات کرتے ہیں۔
برزیزنسکی کی اہم ترین خارجہ پالیسی کامیابیوں میں سے چند اسرائیل-مصر امن معاہدہ، پولینڈ کی حزب اختلاف کی تحریک استحکام کی حمایت، سابق سوویت یونین میں قومی آزادی کی تحاریک کی خفیہ سرپرستی اور امریکا اور چین کے درمیان علقات کو معمول پر لانا شامل ہیں۔ برزیزنسکی سوویت مداخلت کے خلاف لڑنے والے افغان مجاہدین کو مدد فراہم کرنے میں بھی اہم تھے۔ وہ روس میں ولادیمر پوتن کے عروج کو دیکھتے ہوئے نیٹو میں توسیع کے بھی اہم حامی تھے۔
البتہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ برزیزنسکی روس کے خوف سے آزاد ہو چکے ہیں اور اب پانچ اہم پیشرفت قبول کرنے پر نظریں مرکوز کر چکے ہیں جنہیں وہ عالمی سیاسی طاقت کی تقسیم نو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ پانچ تبدیلیاں (1) علاقائی توازن میں پیچیدہ سیاسی منتقلیوں کے بعد امریکا اب سب سے بڑی عالمی طاقت نہیں رہا، جو کبھی تھا؛ (2) روس “اپنی حاکمانہ منتقلی کے تازہ ترین دھچکوں سے گزر رہا ہے؛ (3) چین ثابت قدمی او دھیمی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے اتنا کہ (اب تک) امریکا کے لیے براہ راست فوجی چیلنج نہیں بنا؛ (4) یورپ اب ایک عالمی طاقت بننے کا اہل نہیں رہا؛ (5) بعد از نو آبادیاتی دور کے مسلمانوں میں پیدا ہونے والا پرتشدد سیاسی شعور یورپی ریاستوں کے سالوں تک روا رکھے گئے مظالم کا تاخیر سے اٹھنے والا ردعمل ہے۔
البتہ برزیزنسکی کا اب بھی کہنا ہے کہ امریکا کو پانچ مندرجہ بالا پیشرفتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طاقت کے عالمی ڈھانچے کی تنظیم نو کرنی چاہیے۔ یہ تجویز کرتا ہے کہ برزیزنسکی اب بھی دنیا کے مستقبل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں امریکا کے کردار کو بالادست سمجھتے ہیں۔ ان کی دلیل کا مغز بنیادی طور پر یہ ہے کہ چاہے امریکا اب دنیا کے کسی بھی ملک کو بدمعاشی دکھانے کے قابل نہيں رہا، لیکن جب تک ممکن ہو اسے دنیا پر اثر انداز رہنا چاہیے۔
مثال کے طور پر برزیزنسکی اصرار کرتے ہیں کہ امریکا مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال میں اسی وقت موثر ہو سکتا ہے اگر ایک اتحاد تشکیل دیا جائے جس میں روس اور چین شامل ہوں یعنی وہی ریاستیں جو امریکا کے اثر و رسوخ کو چیلنج کر رہی ہیں۔ لیکن وہ ایک غیر حقیقت پسندانہ تاکید کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ “ایسا کوئی اتحاد تشکیل دینے کے لیے روس کی اپنے پڑوسی ممالک کے خلاف طاقت کے یک طرفہ استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی جیسا کہ یوکرین، جارجیا اور بالٹک ریاستوں میں اور چین کی یہ غلط فہمی دور کرنا ہوگی کہ مشرق وسطیٰ میں ابھرتے ہوئے علاقائی بحران کے سامنے چپ کا روزہ توڑنا اس کے عالمی مقاصد کے لیے سیاسی و اقتصادی طور پر فائدہ مند ہوگا۔”
خارجہ پالیسی پر اوباما کو مشورے دینے والے برزیزنسکی کسی سے بھی زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ یوکرین بحران میں واشنگٹن کا بھی ہاتھ ہے جو روس نواز صدر وکٹر یانوکووچ کی حکومت کے خاتمے میں مدد دے رہا ہے اور اس کی جگہ اپنی من مرضی کی حکومت رکھنا چاہتا ہے۔ اور ایسا ہو نہیں سکتا کہ اس معاملے پر برزیزنسکی کی رائے کے بغیر کوئی قدم اٹھایا گیا ہو جو اپنی 1998ء کی کتاب “دی گرینڈ چیس بورڈ” میں لکھ چکے ہیں کہ یوکرین پر قبضہ کرلینا چاہیے۔
تو کیا ہوگا اگر روس یہ بات ماننے سے انکار کردے۔ اس کی اہمیت نہیں کیونکہ بنیادی طور پر برزیزنسکی وہ طریقہ پیش کر رہے ہیں جس سے امریکا اپنے اہداف حاصل کر سکے۔ برزیزنسکی کے خیال میں امریکا کا عالمی کردار ختم ہونے کی صورت میں ایک “عالمی افراتفری” پھیلے گی۔
یہ بات اب واضح ہو چکی ہے کہ امریکا روس کے ساتھ کام کیے بغیر اب اپنی استعماری طاقت کو مزید نہیں پھیلا سکتا۔

حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...