... loading ...

سندھ کے اکثر تعلیمی بورڈز کی جانب سے رشوت کی رقم سے کروڑوں روپے لندن بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے ۔حساس اداروں نے سندھ حکومت کو مکمل معلومات مہیا کرتے ہوئے کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ سندھ حکومت کی طرف سے کارروائی نہ ہونے کی صورت میں وہ خود کارروائی پر مجبور ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن میں معاونت کرنے والے ملک کے بڑے حساس ادارے نے سندھ کے مختلف تعلیمی بورڈز کے کلیدی عہدوں پر فائز افسران کی جانب سے رشوت کے عوض حاصل ہونے والی رقم سے کروڑوں روپے ہر سال باقاعدگی سے لندن بھیجنے کامکمل ڈیٹا اور رقوم کی ترسیل کے طریقہ کار کی مکمل معلومات حاصل کرلی ہے۔ وجود کو دستیاب اطلاعات کے مطابق تمام معلومات کے حصول اور ذمہ داران کے تعین کے بعد حساس ادارے اور رینجرز کے ایک بڑے افسر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے معلومات کا تبادلہ کیا اور ان کو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا مشورہ دیا ۔ان افسران نے وزیراعلیٰ سندھ پر واضح کیا کہ کارروائی نہ ہونے کی صورت میں ادارے خود کارروائی کریں گے جس پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کارروائی کا یقین دلایا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بعدازاں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قانون وانسداد رشوت ستانی مرتضیٰ وہاب اور چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو کو طلب کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا ٹاسک دیا۔ ’’وجود‘‘ کو باخبر ذرائع نے بتایا کہ حساس اداروں کے پاس معلومات تھیں کہ کراچی کا انٹر بورڈ مبینہ طور پر ہر سال لگ بھگ 20 کروڑ‘ میٹرک بورڈ 10 سے 15 کروڑ‘ حیدر آباد تعلیمی بورڈ 3 کروڑ روپے باقاعدگی کے ساتھ لندن بھجواتے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 4 ماہ قبل حیدر آباد بورڈ پر حساس ادارے کے چھاپے اور بورڈ کے سیکورٹی افسر قاضی ندیم کی گرفتاری بھی اس سلسلے کی کڑی تھی۔ ہدایات ملنے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر غربی فواد سومرو کی سربراہی میں کراچی کے انٹر بورڈ پر ۱۱؍اگست کو چھاپہ مارکر رشوت لینے کے تمام طریقہ کار کے ثبوت حاصل کرلیے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ کو رقم لندن بھیجنے کے ثبوت بھی مل چکے ہیں ۔اس ضمن میں محکمہ نے باقاعدہ ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات کا سلسلہ وسیع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ جنرل مشرف کے دور میں قواعد وضوابط کو نظر انداز کرکے تعلیمی بورڈز کو سندھ کے گورنر کے ماتحت کردیا گیا تھا جس کے بعد کراچی کے تینوں تعلیمی بورڈز‘ حیدر آباد اور میرپور خاص کے بورڈز میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف سیاسی وابستگیوں کے حامل افراد کو خلاف میرٹ بھرتی کیا گیا تھا ۔سیاسی وابستگی کے حامل ان افراد نے بعد میں رشوت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...