... loading ...
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے ہفتے کی شام پریس کانفرنس میں لندن سے مکمل لاتعلقی اور پہلی مرتبہ الطاف بھائی کے بجائے الطاف صاحب کہنے کے باوجودا بھی تک سوال اٹھ رہے ہیں۔۔ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کا باب واقعی بند ہوچکاہے؟یا حسب سابق وہ دستبرداری کے لاتعداد اعلانات کے بعد ایک مرتبہ پھر عوام کے بے حد اصرار پرشرطیہ نئی کاپی کے ساتھ لوٹ آئیں گے؟ اور شہری سندھ کے عوام ’’بس یہی بات ہے اچھی میرے ہرجائی کی‘‘ کے بمصداق انہیں دوبارہ قبول کرلیں گے؟
ان سوالوں کو جس انداز سے بھی کیاجائے جواب ایک ہی ہے کہ الطاف حسین کا باب مکمل بند کرنے میں جن دو عوامل کااہم کردار ہے اُن میں ایک مہاجر عوام ہیں اور دوسرے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ ، ان دونوں کی قربت سے ہی الطاف کے باب کوبند کیاجاسکتاہے ان کی باہمی دوری الطاف حسین باب کے نئے اوراق رقم کردے گی۔۔اب سوال یہ ہے کہ مہاجرعوام اور پاکستان کی ہیئت مقتدرہ(اسٹیبلشمنٹ) کے درمیان قربت کیسے بڑھ سکتی ہے؟ اس حوالے سے چھبیس اگست کو شائع تجزیے میں عرض کیاجاچکاہے کہ سب سے پہلے توشہری سندھ کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج کااعلان کیاجائے۔ اس حقیقت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتاکہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ میں پنجاب سے متعلق افراد کا اثر ورسوخ زیادہ ہے اس لیے پنجاب کے دانشوروں اور قلمکاروں کا فرض ہے کہ وہ مہاجر عوام کے بارے میں اپنا نقطہ نظر تبدیل کریں۔
گزشتہ تین روز سے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے پنجاب کے دانشوروں کی جانب سے جوباتیں سامنے آرہی ہیں ان میں الطاف حسین اور ان کی جماعت کے خلاف بغض کچھ اس انداز میں نکالاجارہاہے جیسے انتیس برس مہاجروں کی اکثریت ایم کیوایم کو ووٹ دے کر گناہ عظیم کا ارتکاب کرتی رہی اور اس کا نتیجہ اب وہ بھگت رہے ہیں ۔یہی وہ بیانیہ ہے جو اسٹیبلشمنٹ کے اقدامات کو جواز فراہم کر سکتاہے ۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ پنجاب کے دانشور مہاجر عوام کو ایم کیوایم سے علیحدہ کرکے دیکھیں اور اسٹیبلشمنٹ کو راضی کریں کہ وہ بھی مظلوم مہاجر عوام سے اظہار ہمدردی کرے ۔کیامسلم لیگ ن نے دو ہزار دو میں مسلم لیگ ق کوووٹ دینے کی پنجاب کے عوام کو کوئی سزا دی ؟کسی اور صوبے کے عوام نے پنجاب کے عوام کااس پر مزاق اڑایا پھر آپ زخموں پر نمک کیوں چھڑکتے ہیں ۔پنجاب کے دانشوروں کی جانب سے کی گئی باتوں کی تفصیل میں جانا طوالت کا باعث بن سکتاہے مگر انہیں اوراسٹیبلشمنٹ کویہ سوچنا چاہئے کہ پاکستان کی سب سے زیادہ تعلیم یافتہ کمیونٹی کیونکر الطاف حسین کے سحر میں گرفتار رہی ؟
ایوب خان کے دورمیں مہاجروں پرحملوں اور بھٹو دور کے لسانی فسادات اور کوٹا سسٹم نے مہاجرعوام کے انحراف کی بنیاد ڈال دی تھی ۔کوٹاسسٹم کے عملی نفاذنے چالیس سال پہلے ہی مہاجر نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیاتھا کیاکوئی یہ سمجھاسکتاہے کہ ملک کے ایک طبقے
کی پسماندگی کا حل یہ ہے کہ ترقی کرنے والوں کی رفتار سست کردی جائے تاکہ وہ پیچھے رہ جائیں یا پھر پسماندہ طبقے کی رفتار اس قدر تیز کردی جائے کہ وہ آگے بڑھنے والوں کو جالے۔۔ چالیس برس نہیں صرف بیس برس کے لیے اب ریورس کوٹاسسٹم نافذ کیاجائے تاکہ مہاجروں کی اشک شوئی ہوسکے اور ایسے اقدامات کیے گئے تومہاجروں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان قربت اور اعتماد بڑھے گا جو الطاف کے باب کا مکمل خاتمہ کردے گا۔ بصورت دیگر عجلت میں مسمار کیے گئے دفتراور پھینکی گئی تصویریں الطاف حسین کو دل سے نہیں نکال سکیں گی۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...