... loading ...

ذہنی تناؤ کم کرنے والی ادویات کی اکثریت درحقیقت کام نہیں کرتی۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق ذہنی تناؤ کی کمی کے لیے دی جانے والی 14 عام ترین ادویات میں سے صرف ایک ایسی ہے جو سکون آور ادویات سے زیادہ موثر ہے۔ مزید برآں، ان ادویات کا خودکشی کے خیالات اور کوششوں سے تعلق بھی پایا گیا ہے۔
ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق نے پایا کہ 14 ادویات میں سے صرف ایک فلوکسیٹائن (پروزیک) ہی بہتر تھی۔ دیگر ادویات میں ایفیکسر نہ صرف غیر موثر پائی گئی بلکہ پانچ دیگر ادویات کے مقابلے میں اس کا خودکشی کے خیالات اور کوششوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے بھی اس کا ربط پایا گیا۔ دیگر 12 ادویات میں امیپرامائن، نیفازوڈون، پیروکسیٹائن، سیٹالوپریم، ڈیولوکسیٹائن، میرٹزاپائن، سیرٹرالائن، نورٹریپٹالائن، ایسکیٹیلوپرام، ڈسپرامائن، کلومیپرامائن اور ایمیٹراپٹالائن شامل ہیں۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ موثریت اور خطرات کی حقیقی سطح مکمل طور پر واضح نہیں ہیں کیونکہ ان کا جائزہ لینے والے طبی تجربات انتہائی ناقص تھے اور چند تو ایسے ہیں جن میں مرضی کے نتائج لیے گئے۔ تحقیق کار پینگ سی نے تجویز کیا کہ ذہنی دباؤ سے نکلنے کے لیے ادویات استعمال کرنے والے نوجوانوں پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر جب وہ علاج کے ابتدائی مراحل میں ہوں۔
اندازہ ہے کہ 6 سے 12 سال کی عمر کے تین فیصد بچے اور 13 سے 18 سال کے 6 فیصد نوعمر افراد ذہنی دباؤ کے بڑے مسائل سے دوچار ہیں۔ گو کہ امریکا کی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی نے 24 سال سے کم عمر افراد کے ایسی ادویات استعمال کرنے کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے، کیونکہ اس سے خودکشی کے رحجان کو تقویت ملتی ہے، لیکن 2005ء سے 2012ء کے دوران سات سالانہ عرصے میں ان ادویات کا استعمال مسلسل بڑھا ہے۔ 19 سال سے کم عمر امریکی نوجوانوں میں ان ادویات کا استعمال 1.3 سے 1.6 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا سیرٹرالائن ہے۔
اس تحقیق کی قیادت یونیورسٹی آف آکسفرڈ کی ڈاکٹر اینڈریا کپریانی نے کی۔ محققین نے سخت ذہنی تناؤ کے شکار نوجوانوں میں مندرجہ بالا 14 ادویات کے اثرات کے موازنے کے لیے شائع و غیر شائع شدہ مختلف تجربات پر نظرثانی کی اور ان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موثریت، برداشت، قبولیت اور سنجیدہ نقصانات کے حساب سے ادویات کی درجہ بندی کی۔ انہوں نے پایا کہ 65 فیصد تجربات کے لیے سرمایہ ادویات ساز اداروں کی جانب سے دیا جاتا ہے۔ 30 فیصد تجربات انتہائی خطرناک یکطرفہ رحجان رکھتے ہیں، جبکہ تقریباً 60 فیصد میں یہ شرح درمیانی ہے۔ جائزہ لیے گئے 34 تجربات میں سے صرف 4 ایسے تھے کہ جن میں یہ خطرہ کم تھا۔
تحقیق میں شامل ایک دوا سیٹالوپرام جو غیر موثر پائی گئی تھی حال ہی میں مختلف محققین، ڈاکٹروں اور ماہرین نفسیات کی جانب سے سخت تنقید کی زد میں آئی جس کے بارے میں ایک تحقیق دراصل جعلی مصنفین نے پیش کی تھی جو ادارے ہی کی جانب سے ملازم رکھے گئے تھے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ذہنی تناؤ کی ادویات کے حوالے سے آزادانہ تحقیق کی کتنی ضرورت ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...