... loading ...

پاکستان عوامی تحریک نے اپنے ملک گیر عوامی احتجاج میں ایک ساتھ ملک بھر سے 105 شہروں میں سے قصاص ریلیاں نکال کرسیاسی مبصرین کو حیران کردیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب حکومت کے خلاف مختلف افواہیں گردش میں ہیں، بعض سیاسی مبصرین طاہر القادری کی تحریک قصاص اور احتجاجی منصوبہ بندی کے مختلف مراحل کو بہت غور سے دیکھ رہے ہیں۔ عوامی تحریک نے 20 اگست کو 105 شہروں میں مختلف چھوٹی بڑی ریلیاں نکالی۔ جن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر طاہر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمارے لیے انصاف کے دروازے بند کر دیئے گئے۔ اور حکمران استغاثہ کا قانون تبدیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف نہ مل سکے۔مگر ہم سر کے بدلے سر اور خون کے بدلے خون چاہتے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ملک گیر احتجاج میں ملک بھر سے نکالی گئی ریلیوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے یہ بھی کہا کہ ملک میں آل شریف کی حکومت رہی تو کچھ باقی نہیں رہے گا۔ حکمرانوں نے الیکشن کمیشن خریدا ہوا ہے جبکہ ملک میں تمام ادارے برباد کر دیئے گئے ہیں۔ سستی روٹی اسکیم میں 30 ارب روپے کا فراڈ کیا گیا اور اورنج ٹرین منصوبے سے بھی کمیشن کھایا جارہا ہے لیکن ادارے نوازشریف کی بدعنوانیوں پر خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب دہشت گردوں کا نظریاتی گڑھ ہے اور دہشت گردی میں وزیرستان کا باپ ہے۔وہاں سے تو دہشت گردی ختم ہوگئی لیکن پنجاب سے کب ہوگی جبکہ اغوا کی وارداتوں، حرام گوشت کے دھندے، خواتین کے خلاف جرائم اورجعلی دوائیوں کی خرید وفروخت سمیت تمام جعلی کاموں میں پنجاب نمبر ون ہے لیکن اسمبلیاں خاموش ہیں۔ طاہر القادری نے کہا کہ شریف برادران کے دورمیں پنجاب ایک ہزار ارب کا مقروض ہے اور اب بھی اگر قوم نے ان کا محاسبہ نہ کیا تو سارا ملک پنجاب اور وزیرستان بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں انتخابات ہوگئے تو پاکستان باقی نہیں رہے گا کیونکہ اگرانتخابات ہوگئے تو پاکستان سلطنت شریفیہ بن جائے گا اور پھر قائداعظم اورعلامہ اقبال بھی آجائیں توان سے جیت نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوئی لیکن حکومت نے نیشنل ایکشن پلان نا کام بنانے کی کوشش کی جب کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے لیے کتنے اجلاس بلائے گئے؟
عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت پرنوازشریف کیوں خاموش ہیں؟مودی کے بیان پر نوازشریف کی زبان کھلوائی جائے۔ بھارت نے نوازشریف کو اقتدار میں لانے کے لیے چارسال تک خرچ کیا اور اب بھارت ہی نوازشریف کا اقتدار بچانے کی جنگ لڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اسلحہ کے زور پر نادرا کو غیر ملکیوں کی تصدیق سے روکا گیا۔حکومتی اتحادیوں نے بلوچستان میں غیر ملکیوں کو پناہ دے رکھی ہے۔ نوازشریف پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں، قوم کو پاکستان یا حکمرانوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت اور پاناما لیکس پر ہم نے تاریخی احتجاج کیا جبکہ ہم چاہیں تو بز ور طاقت سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ایک ہفتے میں خود بدلہ لے سکتے ہیں لیکن ہم قانون کوہاتھ میں نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہہ ہمارے لیے انصاف کے راستے بند کردیئے گئے ہیں، ہمیں غیر جانبدار جے آئی ٹی بنانے کا حق نہیں دیا گیا، قاتل حکمران استغاثہ کا قانون بدلنا چاہتے ہیں، شریف برادران جو سوچتے ہیں وہی قانون ہوتا ہے یہ فرعون بن کر ہر شے پر قابض ہوگئے نجات کون دلائے گا، ہمیں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سرکے بدلے سر اور خون کے بدلے خون چاہیے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ کل مزید 20 سے 25 شہروں میں احتجاج کریں گے اور 28 اگست کو اگلے راؤنڈ کا بھی اعلان کروں گا جب کہ میری ایک کال پر پورا پاکستان حکمرانوں کے خلاف اُٹھ کھڑا ہوگا اورآج بھی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ہماراساتھ دیا۔
ڈیڈ لائن سے پہلے ڈیل نہ ہوئی تو تب بھی وہ نہ تو جنگ بندی میں توسیع کریں گے اور نہ ہی ایرانی سمندروں کی ناکہ بندی ختم کریں گے، ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا منصوبہ ختم کرے،امریکی صدر تہران کا وفد امریکا سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد نہیں جا رہا ،صدرٹرمپ سنجیدہ نہیں ، دھمکیوں سے باز ...
صورتحال اگر یہی برقرار رہی تو امن کی کوششیں آگے نہیں بڑھ سکیں گی،عاصم منیر کے مشورے پر غور کروں گا( امریکی صدر) دونوں رہنماؤں میں خطے میں جاری کشیدگی پرگفتگو آبنائے ہرمز، عالمی تیل کی ترسیل کاراستہ ، کشیدگی کا مرکز بنی ہوئی ہے،ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی کا تسلسل امن...
وزیراعلیٰ سندھ نے گندم خریداری مہم تیز کرنے اور آبادگاروں کو فوری ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت کردی فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط ختم کرنے سے ہاریوں کو بڑا ریلیف ملے گا،مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گندم فروخت کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گ...
عہد کی پاسداری ہی بامعنی مکالمے کی بنیاد ہے، ایرانی عوام جبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ایران میں امریکا کی حکومتی کارکردگی کے پس منظر میں گہرا تاریخی عدم اعتماد موجود ہے،ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ امریکہ ایران سے سرنڈر کرانا چاہتا ہے، تاہم ایرانی عوام ک...
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...