... loading ...

امریکا کے محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق پینٹاگون ساڑھے 6 ٹریلین ڈالرز کا مالی حساب نہیں دے سکا، جس سے نہ صرف احتساب اور نگرانی میں کوتاہی ظاہر ہوتی ہے بلکہ خطرے کی گھنٹیاں بھی بج رہی ہیں کیونکہ آخر بار جب پینٹاگون اتنی زیادہ رقم ‘کھو’ بیٹھا تھا تو نائن الیون کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ڈونلڈ رمزفیلڈ کو 13 ستمبر 2001ء کو گمشدہ 2.3 ٹریلین ڈالرز کے بارے میں گواہی کے لیے کانگریس کے روبرو پیش ہونا پڑا تھا، البتہ معاملہ 11 ستمبر کے واقعات کی وجہ سے موخر کردیا گیا۔ وہ دستاویزات اس وقت ختم ہوگئیں جب پینٹاگون پر حملہ ہوا اور یوں 2.3 ٹریلین ڈالرز کا معاملہ ملبے کے ڈھیر میں ختم ہوگیا۔
اب کئی ٹریلین ڈالرز کھونے کا یہ نیا معاملہ ہے اور 2016ء میں امریکا میں گرماگرم سیاسی ماحول نے کئی تبصرہ کاروں کو اس خطرے میں مبتلا کردیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر کچھ بڑا ہونے والا ہے۔
یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ امریکی فوج دنیا میں سب سے بڑا بجٹ رکھتی ہے۔ یہ اتنا بڑا ہے کہ چین کے فوجی بجٹ کو تین مرتبہ سے زیادہ پورا کر سکتا ہے آپ کو حیرت ہو سکتی ہے کہ اتنا زیادہ بجٹ آخر استعمال کہاں ہوتا ہے؟ ہو سکتا ہے کہ آپ ہی کے پاس اس کا جواب بھی ہو کہ یہ جدید ہتھیار، فوجیوں کی تعداد اور ان کے جدید آلات کہ جن سے ہم سب واقف ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں کچھ نہیں معلوم، یہاں تک کہ حکومت تک کو نہیں معلوم۔
کانگریس کے مطالبے پر کہ پینٹاگون تاریخ میں پہلی بار اپنے مالی معاملات کا جامع آڈٹ فراہم کرے، گزشتہ ہفتے محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کی رپورٹ شائع ہوئی جس میں انکشاف ہوا کہ پینٹاگون ساڑھے 6 ٹریلین ڈالرز کی دستاویزات فراہم نہیں کرسکا۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ رپورٹ نے ظاہر کیا کہ پینٹاگون “نے نہ ہی ڈیفنس ڈپارٹمینٹل رپورٹنگ سسٹم کو دستاویزی صورت دی اور نہ ہی مدد فراہم کی کہ آخر مالی سال 2015ء کی تیسری سہ ماہی میں 1.3 ملین ریکارڈز میں سے کم از کم 16 ہزار 513 ریکارڈز کیوں حذف کیے گئے؟ نتیجے میں مالی سال 2015ء کی تیسری سہ ماہی اور سال کے اختتام پر مالیاتی بیانات میں استعمال ہونے والا ڈیٹا ناقابل بھروسہ ہے اور شفافیت کے لیے درکار مناسب طریقہ نہیں رکھتا۔ ” ایسا لگتا ہے کہ پینٹاگون جان بوجھ کر اپنے اخراجات کو چھپا رہا ہے۔
یہ امر ہرگز حیران کن نہیں ہونا چاہیے کیونکہ پینٹاگون 20 سال قبل بننے والے اس وفاقی قانون کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے، جو تمام حکومتی اداروں کے بارہا احتساب کا اختیار رکھتا ہے۔ اس وقت سے لے کر اب تک وہ اپنے اخراجات کی درست وضاحت پیش نہیں کر سکے۔ کیا یہ پیسہ فراڈ میں ضائع کیا جا رہا ہے یا کوڑے میں پھینکا جا رہا ہے، یا پھر یہ خفیہ سرگرمیوں میں استعمال ہو رہا ہے؟ جب تک احتساب اور مالی حساب کتاب کے قوانین نظر انداز ہوتے رہیں گے، عوام کبھی نہیں جان سکیں گے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...