... loading ...

انقرہ اور مغرب کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ترکی نے امریکی ڈالرز سے پیچھا چھڑانے اور نیٹو سے نکل جانے کے منصوبوں پر غور شروع کردیا ہے۔
نیٹو کی جانب سے ترکی کو یاددہانی کے صرف ایک روز بعد کہ وہ اب بھی نیٹو کا رکن ہے، ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے کہا ہے کہ ملک دفاعی صنعت کے تعاون کے لیے نیٹو سے باہر دیگر آپشنز پر بھی غور کر سکتا ہے، البتہ اس کا پہلا انتخاب ہمیشہ نیٹو اتحادیوں کے ساتھ تعاون ہوگا۔
یہ بیان و فوری تردید اسی روز سامنے آئی ہے جب ترکی نے کہا کہ وہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے دوبارہ شروع کرے گا اور روس سے کہا ہے کہ وہ “مشترکہ دشمن” کے خلاف مشترکہ کارروائی کرے۔ انقرہ نے گزشتہ سال ترک فوج کی جانب سے روسی طیارہ گرانے کے بعد حملے روک دیے تھے۔
اسی انٹرویو کے دوران مولود نے کہا کہ انقرہ “داعش کے ٹھکانوں پر ایک مرتبہ پھر نشانے لگائے گا۔” انہوں نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے لیے ماسکو کو بھی طلب کیا گیا ہے تاکہ دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑا جائے اور جتنا جلدی ہو سکے ان کا صفایا ہو جائے۔ “شام میں بہت سارے ملک کام کر رہے ہیں، اس لیے غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ ان سے بچنے کے لیے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد اور تعاون کی روش اپنانا ہوگی جس میں فوری انٹیلی جنس شیئر کرنا بھی شامل ہے۔
یہ بیان ترک صدر رجب طیب اردوغان کے دورۂ روس اور صدر ولادیمر پیوتن سے ملاقات کے چند دن بعد آیا ہے۔ یہ گزشتہ سال ترکی کی جانب سے شامی سرحد پر روسی طیارہ گرائے جانے کے بعد ہونے والی پہلی سربراہ ملاقات تھی۔
اس پیشرفت کا انوکھا پہلو یہ ہے کہ ترکی اب امریکا کے بجائے روس کی جانب جھک رہا ہے۔ ایک ترک اخبار کے مطابق اردوغان-پیوتن ملاقات کا سب سے اہم پہلو یہ تھا کہ ترک صدر نے دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں امریکی ڈالرز کا استعمال ختم کرے کی تجویز دی۔ یعنی براہ راست لیرا یا روبیل میں سودے طے کیے جائیں جو روس اور ترکی کو بلاواسطہ فائدہ پہنچائے گا۔
ایسا کوئی بھی قدم ترکی کے یورپی “دوستوں” کو مزید خفا کرے گا، جس سے تعلقات میں مزید سرد مہری آ سکتی ہے۔
سرکاری ریکارڈ اور این او سی میں اختلاف کا معاملہ سامنے آگیا سروے نمبروں کی قانونی بنیاد پر سوالات، متعلقہ ادارے خاموش کراچی کے بڑے رئیل اسٹیٹ اداروں میں شمار ہونے والے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے نارتھ ٹاؤن ریزیڈنسی فیز 2کی زمین سے متعلق اہم سوالات سامنے ...
شہبازشریف کے پاس اتنا اختیار تو ہونا چاہیے کہ اپنے وزیر کو کنٹرول کریں، اگر وزیراعظم اپنے ہی وزیر کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو پھرواقعی سسٹم بیٹھ چکا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی تقریر نظام کی بحالی نئے صوبوں سے نہیں، سیاسی ری سیٹ سے ممکن ہے، فضل الرحمان اور پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کی...
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...