... loading ...

عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے جنوبی بحیرۂ چین میں چین کی جاری سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد چینی وزیر دفاع چانگ وانچوان نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ تیسری عالمی جنگ کے لیے تیار ہو جائیں۔
یہ فیصلہ رواں سال 12 جون کو ہیگ میں واقع مستقل ثالثی عدالت (پی سی اے) نے دیا تھا جس نے جنوبی بحیرۂ چین میں چینی دعووں کو غیر قانونی و بے بنیاد قرار دیا تھا۔ چین عہد کرچکا ہے کہ وہ اس فیصلے کی پروا نہیں کرے گا اور اپنی سالمیت کی حفاظت کرے گا۔
وانچوان نے مبینہ طور پر یہ بات ملک کے مشرقی ساحلی صوبے چی جیانگ میں ایک فوجی تنصیب کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ وزير دفاع نے کہا کہ قومی دفاع کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے کیونکہ ملک کی سالمیت اور اس کی سرحدیں خطرے میں ہیں۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ‘سن ہوا’ کے مطابق وانچوان نے غیر ملکی سکیورٹی خطرات سے بھی خبردار کیا اور چین کی قومی سالمیت کو درپیش خطرے کی سنگین نوعیت کو سمجھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے فوج، پولیس اور عام شہریوں تک سے بھی اپنے ملک کی سالمیت اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے تیاری کرنے اور متحرک ہونے کا مطالبہ کیا۔
تبصرہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین سمجھتا ہے کہ امریکا فلپائن کو بحیرۂ جنوبی چین کو معاملے میں اکسا کر اس علاقے کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ یہ سمندر محض اپنے تجارتی راستوں کی وجہ سے اہم نہیں بلکہ یہاں تیل کے یقینی ذخائر بھی پائے جاتے ہیں جو سات ارب بیرلز تک ہو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی 900 ٹریلین مکعب فٹ گیس بھی یہاں پر موجود ہے۔ اس علاقے میں ان تیل کے ذخائر کے بارے میں چین کا اندازہ کہیں زیادہ ہے۔ اس کے خیال میں یہ 130 ارب بیرلز ہے۔
چین اس علاقے میں جنگی بحری جہازوں سے لے کر نیوکلیئر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بمبار تک لا چکا ہے۔ سینکڑوں جہاز اور آبدوزیں مکمل مسلح ہو کر اس خطے میں موجود ہیں، جو چین کی دفاعی و جارحانہ صلاحیتوں کو ظاہر کر رہی ہیں۔
اگر بحیرۂ جنوبی چین کے معاملے میں مزید گرما گرمی آئی تو یہ لازماً تیسری جنگ عظیم کا پیش خیمہ ثابت ہوگی اور چینی وزیر دفاع کا واضح اشارہ اسی طرف ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...