... loading ...

پاکستان میں میری ٹائم کے مواقع سے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ان سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں 200 ناٹیکل میل کے اندر 1000 کلو میٹر کے علاقے میں معدنیات ، سمندری خوراک کے بے پناہ ذخائر موجود ہیں۔ یہ علاقہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کل رقبے سے بھی زیادہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار مقررین نے ’’ پاکستان کے میری ٹائم معاشی مواقع ‘‘ کے عنوان سے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے خطاب میں کمانڈر ( ر ) ڈاکٹر اظہر احمد نے کہا کہ پاکستان میں میری ٹائم کے شعبے میں تحقیق کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں پہلی میری ٹائم پالیسی 2002 ء میں بنائی گئی جس کے ازسر نو جائزے کی ضرورت ہے۔ اس شعبے میں ہماری ناقص پالیسی اور حکمت عملی کی وجہ سے وسائل ضائع ہو رہے ہیں۔ ہمیں اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ایک نیشنل میری ٹائم اتھارٹی قائم کی جانی چاہیے جو اس شعبے سے متعلق مختلف وزارتوں اور شعبوں کے درمیان روابط کے لیے کام کرے جبکہ حکومت اس حوالے سے کوئی فیصلہ اور اقدام کرنے سے پہلے چیف آف نیول سٹاف سے ضرور مشاورت کرے۔ اس شعبے میں پرائیویٹ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تربیت یافتہ افراد کی کمی ہے۔ اس کے لیے خصوصی ادارے قائم کر کے لوگوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ سمندری اکنامک روڈ میپ بنایا جائے تاکہ یہاں پر موجود مواقع ملک کی معاشی ترقی کے لیے استعمال میں لائے جا سکیں۔
بحریہ یونیورسٹی کے پرو ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم اختر نے کہا کہ سمندری آلودگی بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔ کراچی کی تمام صنعتوں کا گندا پانی سمندر میں گر رہا ہے جس سے سمندری حیات اور میگروز کے جنگلات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری وسائل کو نکالنے کی صلاحیت ہم میں موجود ہے صرف اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اگر ہم ایٹم بم بنا سکتے ہیں تو ہمارے لیے کون سا کام مشکل ہے۔ آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمانی نے سیمینار کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیمینار میری ٹائم کے شعبے سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس حوالے سے نئی نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...