... loading ...

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سارک وزرائے داخلہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دوٹوک طور پر مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کو دہشت گردی کہا۔
اسلام آباد میں منعقدہ سارک وزرا ئے داخلہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جد وجہد آزادی اور دہشت گردی میں فرق ہے اور دہشت گردی کا ہر واقعہ قابل مذمت ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے معصوم بچوں اور شہریوں پر وحشیانہ تشدد دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ پاکستان کے بچوں، خواتین اور عام شہریوں پرتشدد دہشت گردی ہے، چھ دہائیوں میں الزامات کی روش نے کسی کو کچھ فائدہ نہیں دیا تاہم اب وقت آگیا ہے کہ الزام برائے الزام کے بجائے بامقصد مذاکرات کیے جائیں۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پٹھان کوٹ، کابل، ممبئی اور ڈھاکا دھماکوں کی طرح پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے۔ آرمی پبلک اسکول پشاور، چارسدہ دھماکے اوراقبال پارک لاہور جیسے واقعات دنیا کے سامنے ہیں۔ پاکستان تمام مسائل پرغیرمشروط مذاکرات کاحامی ہے اور سارک کے تمام معاہدوں کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندورنی معاملات میں ڈھٹائی کے ساتھ مداخلت کی جا رہی ہے۔سمجھوتہ ایکسپریس ہمارے لیے بہت تشویش کا باعث ہے۔ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک سے مذاکرات کے لیے بغیر کسی شرط کے تیار ہے ۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ تمام مسائل کو ڈائیلاگ سے حل کیا جائے۔
وزیر داخلہ چودھری نثار کے اس خطاب پر بھارتی وزیر داخلہ کے چہرے پر کوئی خوشگوار اثرات پیدا نہیں ہوئے۔ اور اطلاعات کے مطابق وہ سارک وزرائے داخلہ کے لئے طے شدہ ظہرانے میں بھی شریک نہیں ہوئے۔ یہاں تک کہ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اپنے وفد کے ساتھ سارک وزرائے داخلہ کے آخری سیشن میں بھی شرکت کیے بغیر بھارت واپس چلے گئے۔
بعد ازاں وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر سارک وزرائے داخلہ اجلاس کا ماحول اچھا تھا۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کانفرنس سے خطاب کے دوران میں دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کسی ملک کا نام نہیں لیا، لیکن ان کا اشارہ پاکستان کی ہی طرف تھا جس کے بعد راج ناتھ سنگھ کو جواب اور پاکستان کے مفاد اور مؤقف کا اظہار ضروری ہو گیا تھا۔کانفرنس کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی تب ہوتی جب کسی ملک کا نام لیا جاتا۔ انہوں نے کسی ملک کا نام لیے بغیر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ کوئی ملک دہشت گردی کی آڑ میں آزادی کی کوششوں کو نہیں کچل سکتا اور نہ ہی کوئی قانون دہشت گردی کے نام پر شہریوں پر فائرنگ کی اجازت دیتا ہے۔
بھارتی وزیرداخلہ کے اس انتہائی ردِ عمل پر ایک مرتبہ پھر یہ واضح ہو اکہ برہمن نفسیات اور بھارتی مزاج پاکستان سے کسی بھی سطح پر مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نہیں چاہتی۔سارک کے ذریعے بھارت اور پاکستان میں قربت کا خواب دیکھنے والے مبصرین اس امر پر حیران ہیں کہ سارک کے پلیٹ فارم پر ہی پاک بھارت تعلقات میں نرمی پیدا ہونے کے بجائے زیادہ تناؤ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...