... loading ...

اب اس میں کوئی ابہام نہیں رہا کہ پاکستان فتح اللہ گولن کے زیراثر چلنے والے ترک اداروں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کر چکا ہے۔ اس امر کا واضح اشارہ ترک وزیرخارجہ مولود چاووش اوغلو نے ایک روزہ دورہ پاکستان میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے ترکی میں ناکام بغاوت کی کوشش کی مذمت اور جمہوریت کی حمایت پر ترک حکومت نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اس پریس کانفرنس کی اہم بات یہ تھی کہ ترک وزیر خارجہ نے کسی بھی ابہام کو باقی رکھنے کے بجائے واضح الفاظ میں ترک حکومت کی طرف سے حالیہ ناکام بغاوت پراپنے موقف کا اظہار کیا ۔ اُنہوں نے فتح اللہ تنظیم کو ایک دہشت گرد تنظیم کہہ کر مخاطب کیا ۔اور اس کے سربراہ فتح اللہ گولن کو کسی بھی پس وپیش کے بغیر ترکی میں بغاوت کا ذمہ دار ٹہرایا ۔ اس ضمن میں اُنہوں نے پاکستان سے کھلا تعاون مانگا ہے۔ جو اُن کی پریس کانفرنس کے الفاظ سے بالکل واضح ہیں۔ترک وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں کھل کر کہا کہ “تنظیم فتح اللہ کی پاکستان اور دیگر ممالک میں موجودگی کسی سی مخفی نہیں اور اس حوالے سے ہمیں پاکستان کا مکمل تعاون حاصل ہے اور مجھے امید ہے کہ اس حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔” مذکورہ الفاظ سے واضح ہیں کہ ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کے زیر اثر چلنے والے پاکستان کے اندر اداروں کے خلاف واضح اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ پہلو بالواسطہ طور پر اس کا بھی اظہار کررہا ہے کہ ترک حکومت فتح اللہ گولن کے اثرات کو دنیا کے اُن تمام ممالک میں ختم کرنے کے لیے کمربستہ ہو چکی ہے جہاں جہاں یہ موجود ہیں۔ترک وزیر خارجہ کے الفاظ میں اس منصوبے کی پوری جھلک موجود تھی ۔اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کی تنظمیں جس ملک میں بھی موجود ہیں اس کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔ دہشتگرد فتح اللہ تنظیم کے دنیا بھر میں اسکولز کے نیٹ ورک اور ثقافتی ادارے ہیں ۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ابتدا میں ہم نے ان کی معاونت کی تھی تب ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ان کا خفیہ ایجنڈا بھی ہے اور وہ اقتدار پر اس طرح قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔اُنہوں نے ترک حکومت کے حوالے سے کہا کہ دسمبر 2013 میں بھی یہ ادارے اُس وقت بند کردیئے جاتے جب اس طرح کی پہلی بغاوت کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ مگر اُن کے پیش نظر اس میں زیر تعلیم بچوں کا مستقبل تھا۔ ترک وزیرخارجہ نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ان اسکولز کے متعلق کوئی بھی اقدام اُٹھاتے ہوئے بچوں کے مستقبل کو دھیان میں رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں پاک ترک اسکول سسٹم کے تحت 28 کالج اور اسکولز قائم ہیں۔
وجود ڈاٹ کام کو مصدقہ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ ترک وزیر خارجہ نے پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں گولن کے زیر اثر چلنے والے اداروں کو ختم کرنے یا اِسے متبادل انتظام کے ماتحت لانے پرسب سے زیادہ زور دیا ہے۔اس ضمن میں ترک حکومت کے پاس یہ حل موجود ہے کہ وہ ان اداروں کو کسی دوسرے ترک ادارے کے ماتحتی میں رکھ کر چلانے کے خواہشمند ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترک حکومت نے اس حوالے سے ایک ترک ادارے کو اس نظام کو چلانے کے لیے باقاعدہ درخواست بھی کررکھی ہے۔ مگر اس حوالے سے سب سے زیادہ مشکل یہ ہوگی کہ یہ ادارے ظاہر ہے کہ کسی کے زیر ملکیت ہیں۔کسی بھی حکومت کے لیے یہ کیسے ممکن ہو گا کہ وہ ایک نجی ملکیت میں چلنے والے اداروں کو ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ میں تھما دیں ۔ مگر اس نوع کا غوروفکر سنجیدگی سے جاری ہے۔
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...