... loading ...

ڈونلڈ ٹرمپ اور عراق میں مارے گئے امریکی مسلمان کے خاندان کے درمیان چپقلش مزید کئی قدم آگے بڑھ گئی ہے جس میں خضر خان اور ان کی اہلیہ غزالہ خان نے ری پبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار پر تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہے جبکہ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جوابی وار کیے ہیں۔
امریکی فوج کے کپتان ہمایوں خان 2004ء میں عراق میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں مارے گئے تھے، جن کے والدین نے ڈیموکریٹک پارٹی کے گزشتہ کنونشن میں شرکت کی تھی اور ڈونلڈ ٹرمپ پر زبردست حملے کیے تھے جس میں یہ تک کہا کہ ہم نے اس ملک کے لیے اپنے بیٹوں کی قربانی دی ہے، ٹرمپ نے آخر کس چیز کی قربانی دی ہے؟ اب ہمایوں کے ان والدین کا کہنا ہے کہ ری پبلکن پارٹی کے حامی آئندہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو ووٹ نہ دیں۔
معروف امریکی چینل “سی این این” کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں کے والد خضر خان نے کہا کہ ہم بھی ویسے ہی پریشان ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ اس ملک کی حفاظت کے حوالے سے ہیں لیکن ہمیں ایسے رہنما کی ضرورت ہے جو ملک کو متحد کرے، ان کی نہیں جو تعظیم نہ کریں اور ہتک آمیز جملے ادا کریں۔ یہ امیدوار دوسرا کا کوئی احساس نہیں رکھتے۔”
ٹرمپ، جو ٹیلی وژن دیکھنے کے بڑے شوقین ہیں، نے بظاہر یہ پروگرام بھی دیکھا تھا اور ٹوئٹ کیا کہ “خان صاحب نے، جو مجھے جانتے تک نہیں ہیں، ڈی این سی کے اسٹیج سے مجھ پر گھٹیا حملہ کیا اور اب ٹی وی پر بھی یہی کر رہے ہیں۔”
این بی سی پر گفتگو کرتے ہوئے خضر خان نے کہا کہ یہ امیدوار مجھے حیرت میں مبتلا کرتا ہے۔ اس کی جہالت – وہ کھڑا ہوتا ہے اور پوری قوم، پورے مذہب، برادریوں، اقلیتوں، ججوں یہاں تک کہ سیاسی عمل میں شامل کسی شہری کو بھی بدنام کر جاتا ہے۔۔ میں بتا نہیں سکتا کہ میرے احساسات کیا ہوتے ہیں؟ یہ ثابت کرتا ہے کہ انہوں نے اس ملک کا آئین نہیں پڑھا، اگر پڑھا ہوتا تو ان کا رویہ تبدیل ہوتا۔”
خضر نے سی این این پر کہا کہ “میرے اور ان کے حقوق برابر ہیں لیکن وہ اپنے لیے الگ حقوق چاہتے ہیں اور دوسروں کے لیے الگ۔” انہوں نے کہا کہ ہم اس تنازع میں نہیں پڑنا چاہتے کیونکہ یہ ہمارا انداز نہیں ہے۔ ہم اس ملک کا ایک باعزت اور نفیس گھرانہ ہیں، ہم ان نعمتوں کے شکر گزار ہیں جو ہم نے یہاں پائی ہیں اور ہم ان کا لطف اٹھانا جاری رکھنا چاہتے ہیں۔”
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈی این سی کے بعد ٹرمپ نے خان خاندان پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ “آپ ان کی اہلیہ کو دیکھیں، وہ صرف برابر میں کھڑی تھیں۔ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا بلکہ شاید انہیں کچھ کہنے کی اجازت ہی نہیں تھی۔” اس پر خضر خان کی اہلیہ غزالہ خان نے معروف اخبار “واشنگٹن پوسٹ” میں جوابی مضمون لکھا اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پوچھتے ہیں کہ میں نے ڈیموکریٹک کنونشن میں کچھ کیوں نہ بولا۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ میری بات سننا چاہتے ہیں تو میرا جواب سن لیں ڈونلڈ ٹرمپ: کیونکہ میرے ایک لفظ کہے بغیر پوری دنیا نے، پورے امریکا نے، میرے درد کو محسوس کرلیا۔”
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...