... loading ...

سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس سے وزارت اعلیٰ کا حلف اُٹھانے کے بعد بلاول ہاؤس کا رخ کیا۔ جہاں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے اُنہیں مبارک باد دی۔ اطلاعات کے مطابق بلاول ہاؤس میں نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے ایک اجلاس بھی ہوا جس میں نومنتخب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ، سندھ کی سیاست کی طاقت ور ادی ڈاکٹر فریال تالپور، سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور دبئی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ اجلاس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل کو مختلف مرحلوں میں مکمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں جن وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے، اُن میں نثار کھوڑو، جام مہتاب ڈہر، سہیل انور سیال، علی نواز مہر،سکندر میندھرو،منظور وسان اور میر ہزار خان بجارانی شامل ہوں گے۔ان کے علاوہ سابق کابینہ میں مشیر قانون رہنےو الے مرتضیٰ وہاب کو نئی کابینہ میں بھی مشیر کی حیثیت سے شامل کیا جارہا ہے۔
دوسری طرف یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے دورمیں مختلف قلمدانوں کے تحت کام کرنے والے وزراء میں اپنے نئے قلمدانو ں کے حوالے سے شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ وہ وزراء جو اچھے اور منفعت بخش قلمدان رکھتے تھے، وہ اپنے قلمدان چھوڑنے کو تیار نہیں جبکہ نئے شامل ہونے والے وزراء اچھے قلمدانوں کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جام خان شوروبلدیات کا قلمدان دوبارہ اپنے پاس رکھنے پر مُصر ہیں۔ جبکہ کابینہ میں نئے وزیر کے طور پر شامل کیےجانے والے آغا سراج درانی بھی اسی وزارت کے لیے کوشاں ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق تعلیم کے قلمدان پر یہی جھگڑا نثار کھوڑو اور نئی وزیر کے طور پر زیر غور شہلا رضا میں بھی ہے۔ اسی طرح ہیلتھ کی وزارت پر بھی جھگڑ ا بتایا جارہا ہے۔ دیکھنایہ ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں دو مختلف مرحلوں میں حلف اُٹھانے والے وزراء میں سے کس کو کون سا قلمدان دیا جائے گا۔
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...
حکومت سندھ نے موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے،سینئر وزیر کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں،مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے،بیان سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ...
سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنا کر متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے ہیں،حکومت قانونی کارروائی کرے،انتظامیہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر فراڈیے سرگرم ہوگئے، متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گُل پلازہ کے مت...
تیس منٹ تک جاری ملاقات میںپی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیاگیا،سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤںعدالت کے باہر پہنچ گئے، کارکنوں کی نعرے بازی، اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے عمران خان کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں ہے،پانچ دن جھوٹ کے بعد ای...
انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن جاری ہے،بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے موزوں نہیں گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پرآپر...
شہر قائد میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، وزیراعلی نے حال ہی میں 90ارب روپے مختص کیے ہیں 15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں، سینئر وزیر کاسندھ اسمبلی میں اظہار خیال سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں،ش...
حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت مستحکم ہو چکی ہے، وزیراعظم میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 روپے کم کر دوں، میرے ہاتھ بندھے ہیں،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 رو...
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خدشات،طبی معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طبی حالت فورا فیملی کے سامنے لائی جائے ، قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر اسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ، صحت سے متعلق تمام حقائق فوری طور پر سامنے...
پاک فوج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہیں،مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کیلئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ، چیف آف ڈیفنس فورس سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد، کور کمانڈرنے استقبال کیا، جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ وران...
عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں،شرجیل میمن کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سن...