... loading ...

امریکا کے صدر رونلڈ ریگن کو قتل کرنے کی کوشش کے 34 سال بعد جان ہنکلی جونیئر ایک نفسیاتی ہسپتال سے رہا کردیے جائیں گے اور انہیں ریاست ورجینیا میں اپنی والدہ کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ایک وفاقی جج نے 1981ء میں سابق صدر پر فائرنگ کرنے والے جان ہنکلی جونیئر کو واشنگٹن ڈی سی کے سینٹ ایلزبتھ ہسپتال سے مکمل طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ جج پال فریڈمین نے انہیں 5 اگست تک رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی اخبار ‘وال اسٹریٹ جرنل’ کے مطابق 103 صفحات کے حکم میں کہا گیا ہے کہ اب مجرم مں ذہنی انتشار کی کوئی علامت، ذہنی خبط یا تشدد کی جانب رغبت کا کوئي اثر نہیں دکھائی دیتا اس لیے وہ رہا کرنے کی صورت میں اپنے اور کسی کے لیے خطرے کی علامت نہیں نظر آتا۔ یوں حملے میں صدر اور تین دیگر افراد کو شدید زخمی کرنے والا فرد 34 سال بعد آزاد کردیا جائے گا۔ البتہ اس کے سفر، رابطوں، کام اور انٹرنیٹ کے استعمال کو محدود کیا جائے گا۔
61 سالہ ہنکلی گزشتہ 12 سال سے سینٹ ایلزبتھ ہسپتال میں تھا۔ ڈاکٹر اور عدالتیں اس پر سختی کو مرحلہ وار کم کر رہی تھیں اور انہیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے 80 مرتبہ اجازت دی گئی۔
اب اپنی والدہ کے ساتھ رہنے کے دوران وہ معمول کے مطابق طبی چیک اپ کرتے رہیں گے، وہ ہفتے میں کم از کم تین دن کام یا رضاکارانہ خدمات انجام دیں گے اور ان کے سفر اور رابطوں پر حد مقرر ہوگی۔ جج نے مجرم اور ان کے اہل خانہ کو صحافیوں سے بات کرنے سے بھی روک دیا ہے۔
2013ء میں انہیں ہسپتال سے عارضی چھٹی دی گئي تھی جس کے بعد وہ ہر مہینے 17 دن اپنی والدہ کے ساتھ گزارتے تھے۔
ان پر پابندیوں کی جو طویل فہرست ہے اس میں معروف اداکارہ جوڈی فوسٹر سے رابطہ نہ کرنا بھی شامل ہے۔ جب ہنکلی نے یہ کوشش کی تھی تو وہ جوڈی فوسٹر کو بہت پسند کرتے تھے اور سمجھتے تھے کہ اس قدم سے وہ انہیں متاثر کر سکیں گے۔ بلکہ انہوں نے اس جرم کی وجہ بھی یہی بتائی کہ وہ جوڈی فوسٹر کو متاثر کرنا چاہتے تھے۔
واقعے میں صدر کو لگنے والی گولی ان کے پھیپھڑے کو چھوتے ہوئے نکل گئی تھی اور دل بال بال بچ گیا تھا۔
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...
آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے،شہباز شریف پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کومسترد کرتے ہیں،پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے، سندھ طاس معاہدے...
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ...
کراچی سمیت سندھ میں رہنماؤں ، سینئر صوبائی قیادت ،منتخب نمائندوں اور کارکنان کے گھروں پرتابڑ توڑ چھاپے،متعدد کارکنان نامعلوم مقامات پر منتقل،8 فروری میں 7 دن باقی،حکمران خوفزدہ کریک ڈاؤن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت کارروائی ہے، گرفتاریوں، دھمکیوں اور حکومت...
بچے اور خواتین شامل،رہائشی عمارتوں، خیموں، پناہ گاہوں ، پولیس اسٹیشن نشانہ بن گیا خواتین پولیس اہلکار بھی شامل،اسرائیل اور حماس میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ،ذرائع اسرائیلی فضائی حملوں میں ہفتے کے روز غزہ میں کم از کم 32 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین ک...
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...