... loading ...

پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ مگر تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ارکان کی تقرری پر اعتراض کیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن ارکان کے لئے چار ناموں پر اتفاق کرلیا ہے۔ جب کہ تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ارکان پر اعتراض اٹھایا ہے اور کمیٹی میں عوامی نیشنل پارٹی کے نمائندے نے کسی کے حق اور مخالفت میں ووٹ نہیں ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے طویل بات چیت کے بعد چار ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن آج رات جاری کردیا جائے گا۔
حکومت اور حزب اختلاف کی جانب سے پنجاب سے جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کے نام کی منظوری دی گئی ۔ سندھ سے عبدالغفار سومرو الیکشن کمیشن کے رکن ہوں گے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا سے جسٹس ارشاد قیصر اور بلوچستان سے جسٹس شکیل احمد بلوچ کے ناموں کی منظوری دی گئیں۔الیکشن کمیشن کے لیے طے کے گیے طریقہ کارکے مطابق الیکشن کمیشن ارکان کی مدت ہمیشہ پانچ سال ہوگی ۔ الیکشن کمیشن کے چار میں سے دو ارکان کی مدت ایک بارڈھائی سال ہوگی، باقی دو ارکان کی مدت پانچ سال ہی رہے گی جب کہ ڈھائی سال کے لئے دو ارکان کی مدت کا تعین قرعہ اندازی سے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے چار اراکین ایک ماہ قبل اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے اور تاحال ان عہدوں پر نئے ارکان کا تقرر نہیں کیا جاسکا تھا جس کے باعث الیکشن کمیشن غیرموثر ہوچکا ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن کے پاس انتہائی اہم ریفرنسز فیصل ہونے کے لیے موجود ہیں جن پر اگر بروقت فیصلے سامنے آگئے تو یہ ملک کے سیاسی منظرنامے کو بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔
تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے دو ارکان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ اُن کے تحفظات پر مسلم لیگ نون کی حکومت کے مختلف وزراء نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے بنیادی فیصلے کا اختیار قائد حزب اختلاف اورقائد ایوان کی مشاورت پر منحصر ہے۔ جبکہ حز ب اختلاف کی باقی جماعتوں سے بات چیت کی ذمہ داری حکومت کی نہیں بلکہ قائد حزب اختلاف کی تھی۔ تحریک انصاف کے لیے الیکشن کمیشن کے ارکان کے تعین کا مسئلہ اس لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے کہ وہ عام انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کے باعث ایل طویل مقدمہ لڑتی آئی ہے۔ اور وہ مختلف نشستوں پر انتخابی دھاندلیوں کو ثابت کر چکی ہے۔ مگر اُسے دھاندلی زندہ انتخابات کی مشکوک نشستوں پر فیصلے لینے میں دو سے تین سال لگے ہیں جس کی ذمہ داری وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے لیت ولعل ، غیر فعالیت اور سیاسی جھکاؤ پر ڈالتی آئی ہے۔اس تناظر میں تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن کمیشن کے دو ارکان پر اُس کے عدم اطمینان کا اظہار کافی اہمیت رکھتا ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...