... loading ...

چین بھارت تعلقات گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل پستی کا شکار ہے۔ جس کا تازہ اظہار اُس وقت ہوا جب بھارت نے چینی صحافیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی سن ہوا کے تین صحافیوں کو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے، اور اُن کے ویزوں کی تجدید سے انکار کردیا ہے۔ بھارت نے جن تین صحافیوں کو 31 جولائی تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے اُن میں سن ہوا کے نئی دہلی اور ممبئی کے بیورو چیفس ووشیانگ اور لوتانگ کے علاوہ ممبئی میں موجود سن ہوا کے ایک رپورٹر بھی شامل ہیں۔
حالیہ دنوں میں چین اور بھارت کے درمیان یہ تیسرا واقعہ ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان موجود تعلقات کی مسلسل بگڑتی صورتِ حال کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے قبل این ایس جی (نیوکلیئر سپلائرز گروپ)میں بھارت کی شمولیت کے حوالے سے چین اور ہندوستان کے درمیان تعلقات اُس وقت کشیدگی کے شکار ہوئے جب چین نے جون میں ہونے ولاے این ایس جی کے اجلاس میں گروپ میں شمولیت کے حوالے سے بھارتی درخواست کی حمایت سے انکار کردیا تھا۔ بھارت امریکا کی کھلی حمایت کے حوالے سے نہایت پرامید تھا کہ وہ این ایس جی میں شامل ہونے میں کامیاب ہو جائے گا۔ اس حوالے سے بھارت نے چین سمیت این ایس جی کے تمام ممالک میں اپنی زبردست لابنگ کی تھی۔ اور پاکستان اس معاملے میں مکمل غیر فعال دکھائی دے رہا تھا۔ بھارت نے این ایس جی میں شمولیت کے لیے ایک حکمت عملی کے تحت پاکستان کی نوازحکومت سے بھی اپنے روابط بڑھائے تھے۔ اور دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا تھا کہ وہ اپنے عالمی کردار کی خاطر پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے بھی کوشاں ہے۔ مگر چین نے بھارت کی این ایس جی میں شمولیت کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے اس پوری حکمت عملی کو غیر موثر کردیا تھا۔ چین نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئےکہا تھا کہ جب تک پاکستان کو این ایس جی کی رکنیت نہیں دی جاتی، اس وقت تک بھارت کو بھی اس گروپ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔
پاک چین تعلقات میں کشیدگی کا مظہر دوسرا واقعہ گزشتہ دنوں تب پیش آیا جب بھارتی فوج کی جانب سے چین کے ساتھ متنازع سرحدکے قریب ایک سو ٹینک تعینات کیے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سرحدگی کشیدگی کا خدشہ بھی دوبارہ سراُٹھانے لگا۔
اس تناظر میں یہ تیسرا واقعہ تھا جب بھارت نے سن ہوا کے تین صحافیوں کے ویزوں کی تجدید نہ کرتے ہوئے اُنہیں ملک سے باہر نکل جانے کا حکم دیا۔ عام طورپر کسی بھی ملک کے شہری کو ملک سے نکالنے کیلئے حکومتوں کی جانب سے اپنایا جانے والا سب سے آسان طریقہ ویزوں کی تجدید سے انکار ہوتا ہے۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق سن ہواکے صحافی وو شیانگ گزشتہ سات برس سے بھارت میں تعینات تھے جبکہ دیگر دو صحافی ایک برس قبل ہی ممبئی آئے ہیں۔ اگرچہ بھار ت نے ان تینوں صحافیوں کو ملک سے نکالنے کی کوئی بھی وجہ نہیں بتائی مگر بھارتی ذرائع ابلاغ پر اس حوالے سے یہ تاثر ضرور دیا گیا کہ اُنہیں مشکوک سرگرمیوں کے باعث ملک سے نکالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرایع ابلاغ کے مطابق اُن کی سرگرمیاں کسی طور صحافتی حدود میں نہیں آتی تھیں جس کے باعث وہ بھارتی سلامتی کے اداروں کی نظروں میں تھے۔
چین کی طرف سے مذکورہ تینوں واقعات پر بھارتی طرز عمل کے جواب میں مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے جو عام طور پر چینی طرز عمل کی عکاس ہے۔ چین اپنا ردِ عمل بہت سوچ سمجھ کر اور ٹھوس بنیادوں پر دینے کے حوالے سے اپنا ایک تاریخی پس منظر رکھتا ہے۔

سن ہوا نیوز ایجنسی کا لوگو
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...