... loading ...

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندہ صفت فوج کے بہیمانہ مظالم کے خلاف آج پاکستان بھر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں 9 جولائی کو کشمیر کی جدوجہد میں ایک نیا استعارہ بن کر طلوع ہونے والے جواں سال برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد آزادی کے نعرے نے ایک نئی گونج پیدا کردی ہے جس سے بھارتی حکومت پر ایک لرزہ طاری ہو گیا ہے۔ برہان مظفر وانی کو ایک منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کے بعد بھارتی فوج یہ سمجھ رہی تھی کہ اس نوجوان کی زندگی کے بجھتے چراغ کے ساتھ ہی نوجوانوں کی جدوجہد آزادی کا ولولہ بھی سرد پڑ جائے گا۔ مگر برہان وانی کی شہادت کی خبر سنتے ہی پوری وادی نے نیے جوش کے ساتھ تازہ انگڑائی لی اور مقبوضہ وادی میں برہان وانی کی شہادت اور بھارت کے غاصبانہ قبضے پر احتجاج کا ایک نیا دور شروع ہو گیا۔ جس نےدیکھتے ہی دیکھتے مقبوضہ وادی کی ہر عمر کے مردوزن یہاں تک کہ بوڑھوں اور بچوں تک کو بھارت کی قابض فوج کے خلاف کھڑا کردیا۔ بھارت کی حکومت اور فوج وادی کے اس نیے جوش وجذبے کو دیکھتے ہوئے حواس باختہ ہو چکی ہے اور اپنے مظالم میں شدت پیدا کرکے اِسے دبا نا چاہتی ہے۔ چنانچہ بھارت کی قابض افواج نے اس نئی تحریک کو دبانے کے لیے اب مظالم کا ایک نیا دور شروع کر دیا ہے۔
بھارتی افواج ان دنوں نہتے کشمیریوں کو مسلسل اپنے ظلم کا نشانہ بناتے ہوئے پیپر اسپرے اور پیلٹ گن کا استعمال کررہی ہے۔ پیپر اسپرے سے نشانہ بننے والے مظلوم کشمیریوں میں اندھا پن ، مسلسل متلی اور مفلوج ہونے کی علامات ظاہر ہور ہی ہیں۔ اسی طرح پیلٹ گن کے عام استعمال کی خبریں بھی آرہی ہیں،جس کے شکار ہونے والے کشمیری عمر بھر کی معذوری کا جبر سہتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 9 جولائی کو برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد سے گیارہ روز گزر جانے کے باوجود تاحال بھارت کی قابض افواج کا مظلوم کشمیریوں پر ظلم وتشدد جاری ہے۔ جس پر پاکستان اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منا رہا ہے۔ پاکستان میں شہروں میں اس وقت ریلیاں نکاری جارہی ہیں۔ دفاتر میں سیاہ پٹیاں باندھ لی گئی ہیں۔اور پاکستانی سفارت خانوں میں یوم سیاہ کی مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں ۔ پاکستانی اس مسئلے کر دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے اور سوئے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے دنیا بھر میں اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ اور اس بات پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں کہ ترکی میں ایک منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والوں کے حق میں امریکا اور مغربی ممالک ترکی کی منتخب اور آئینی حکومت پر اُن کے حقوق کی حفاظت کے لیے زوردےر ہے ہیں۔ مگر مقبوضہ وادی میں پیلٹ گن اور پیپراسپرے کے استعمال پر چپ سادھے ہوئے ہیں۔ہزاروں کشمیریوں کو عمر بھر کے لیے اپاہج بنانے اور اُنہیں بینائی سے محروم کردینے والے واقعات پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...