... loading ...

یوں لگتا ہے کہ امریکا کے اندر پاکستان کے خلاف ایک منظم ماحول جنم دیا جارہا ہے۔ اور مختلف طریقوں سے پاکستان پر دباؤ پیداکیا جارہا ہے۔ رواں ہفتے امریکی ایوان نمائندگان کی دہشت گردی ، جوہری عدم پھیلاؤ، ، تجارت اور ایشیا پیسفک سے متعلق ذیلی کمیٹیوں نے ایک مشترکہ مباحثے کا عنوان ہی یہ رکھ دیا تھا کہ “پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا دوست ہے یا دشمن” ۔ اس مباحثے کا مقصد پاکستان کے ساتھ ڈیل کے طریقے کا تعین تھا۔
مگر اب امریکی کانگریس کے ایک پینل نے یہ مطالبہ داغ دیا ہے کہ اگر پاکستان اپنی سرزمین پر افغان طالبان کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تو امریکا کو پاکستان کی تمام اقسام کی امداد مکمل بند کردینی چاہیے۔اس نئے مطالبے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان دوست ہے یا دشمن کے سوال پر مبنی مباحثے کا جواب امریکی کانگریس نے اپنے نئے مطالبے سے دیا ہے۔ اور اب پاکستان کو امریکا بتدریج اپنے دشمن یا کم ازکم اُن ممالک کی فہرست میں دھکیل رہا ہے جنہیں وہ اپنا دوست نہیں سمجھتا۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی کانگریس کی ذیلی کمیٹی برائے دہشت گردی نے مباحثے کے دوران میں پاکستان پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیاتھا۔
پاک امریکا تعلقات پر گہری نگاہ رکھنے والے بعض ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں سرد مہری کے موجودہ ماحول کا ایک تعلق پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات سے بھی ہوسکتا ہے۔ پاکستان کے اندرونی حالات تبدیلیوں کی زبردست افواہوں کے نرغے میں ہیں۔ جس پر پاکستان کے اندر سیاسی اور عسکری رجحانات دو متصادم رویوں کی غمازی کررہے ہیں ۔ اس ضمن میں گزشتہ دنوں امریکی سنیٹ کی آرم سروس کمیٹی کے چیئرمین جان مکین نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا جس میں اُن کی اہم ترین ملاقات پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ہوئی تھی۔ مذکورہ ملاقات کو پاکستان کےموجودہ حالات کے تناظر میں انتہائی اہم سمجھا جارہا تھا۔
پاک امریکاتعلقات میں خرابی کا تناظر کچھ بھی ہو، یہ ایک حقیقت ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات اب ایک دوسرے پر بھاری بوجھ بنتے جارہے ہیں اور امریکا کے خطے میں مقاصد کے سے ہم آہنگ نہیں رہے۔ پاکستان بھی امریکا کی بھارت میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور بھارت کے دنیابھر میں کردار کے پھیلاؤ میں مدد پر خوش نہیں ۔ دوسری طرف امریکا پاکستان کے چین سے بڑھتے ہوئے مراسم اور روس کے ساتھ تعلقات کے نئے افق دریافت کرنے کی کوششوں کو ٹیڑھی نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔ اس ضمن میں امریکا کو اصل مشکلات کا سامنا پاک فوج سے ہے جو ان تمام پالیسیوں کے اصل معمار کا کردار ادا کررہی ہے۔

بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...