... loading ...
رون پال امریکا کے معروف مصنف، طبیعیات دان اور سابق سیاست دان ہیں۔ آپ 1976ء سے 2013ء تک تین مرتبہ پر امریکی ایوان نمائندگان کے رکن رہے ہیں۔ 2008ء اور 2012ء میں آپ نے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں بھی شامل رہے۔ آپ نے حال ہی میں “امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگ کم از کم چار سال کے لیے مزید طویل ہوگئی” کے عنوان سے ایک تحریر لکھی ہے جس کا ترجمہ و تلخیص قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگ مزید طوالت اختیار کرگئی ہے کیونکہ نیٹو نے 2016ء وارسا اجلاس میں اس امر پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ سال 2020ء تک افغان افواج کو سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔ اس سرمائے کے ساتھ “جہیز” میں امریکا اور نیٹو کے دستے بھی ہوں گے، ہزاروں ٹھیکیدار، تربیت کار اور بہت کچھ ہوگا۔
صدر براک اوباما نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکا کو افغانستان میں منصوبے سے 3 ہزار زیادہ دستے لازمی رکھنا ہوں گے۔ اس کی وجہ سادہ سی ہے: مشن ناکام ہو چکا ہے اور واشنگٹن اس ناکامی کا اعتراف کرنے کا دم نہیں رکھتا لیکن اوباما نے کچھ یوں کہا کہ: یہ ہمارے قومی سلامتی مفاد میں ہے، خاص طور پر گزشتہ سالوں میں لگائے گئے خون، پسینے اور خزانے کے بعد کہ ہم افغانستان میں اپنے شراکت داروں کو کامیابی کا پورا موقع دیں۔ ”
اندازہ لگا لیں کہ واشنگٹن کی کتنی معقول منطق رکھتا ہے۔ جہاں حکومت یہ دلیل پیش کرے کہ کسی منصوبے پر اخراجات اس لیے نہیں روکے جا سکتے کیونکہ ہم پہلے ہی بہت کچھ خرچ کر چکے ہیں، وہ بھی بغیر کچھ حاصل کیے؟ کیا 15 سال تک “خون” اور “پسینہ” یعنی خزانہ دونوں لگا کر کامیابی حاصل نہ کرنے سے ہی واضح نہیں ہو رہا کہ اس کے امکانات نہیں ہیں؟
نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اجلاس میں اعلان کیا کہ: نیٹو رکن ممالک کے اضافی اربوں ڈالرز کے عطیات کی بدولت انجمن اس 5 ارب ڈالرز سالانہ کے وعدے کے قریب آ چکی ہے جو اس نے اففان حکومت سے کیا ہے۔” اس 5 ارب میں سے زیادہ تر حصہ کون ادا کر رہا ہے؟ آپ جانتے ہیں؟ جی ہاں! امریکا۔ ساڑھے 3 ارب ڈالرز کی خطیر رقم ایک ایسے ملک کو جو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق دنیا کا تیسرا بدعنوان ترین ملک ہے۔ اس کے مقابلے میں خود امریکا میں بے روزگاری، تنخواہوں میں اضافے نہ ہونے اور افراط زر کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔
اگر یہ کہا جائے کہ افغانستان کے حوالے سے امریکا کی معقول ترین پالیسی یہ ہونی چاہیے کہ سب سے پہلے وہ اپنے دستوں کو واپس بلائے تو لوگ کہتے ہیں کہ طالبان قابض ہو جائیں گے۔ یہ تو پہلے ہی ہوچکا ہے، طالبان کہاں نہیں ہیں۔ گزشتہ 15 سالوں میں طالبان اس وقت مضبوط ترین مقام پر ہیں۔ 2001ء میں امریکی جارحیت کے بعد سے اب تک ان کے پاس کبھی اتنا علاقہ نہیں رہا، جتنا اب ہے۔ ڈیڑھ دہائی تک جدوجہد، ڈھائی ہزار فوجی مروانے اور ایک ٹریلین ڈالرز سے زیادہ خرچ کرنے کے بعد امریکا اب بھی افغانستان کو “مثالی جمہوریت” نہیں بنا سکا۔ یہ ناکام پالیسی ہے، یہ لاحاصل جنگ ہے، یہ ناکام منصوبہ ہے۔
امریکا کے قدامت پسند کہتے ہیں کہ عراق، لیبیا اور دیگر ممالک اس لیے تباہ ہوئے کیونکہ امریکا مداخلت کرنے کے بعد زیادہ عرصے تک وہاں مقیم نہیں رہا۔ یہ دلیل بھی غلط ہے۔ وہ ناکام ہوئے کیونکہ اس حرکت کا نتیجہ ناکامی ہی کی صورت میں نکلنا تھا۔ آپ کسی ملک پر حملہ کرکے، اس کی حکومت گراکر اور صفر سے نیا نظام کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے تو نتیجہ یہی نکلے گا۔ یہ احمق کا خواب ہو سکتا ہے اور بدقسمتی سے واشنگٹن نے پوری امریکی عوام کو احمق بنا دیا ہے۔ یہی وقت ہے اس کھیل کو ختم کیا جائے اور دوسروں کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی کو امریکا کی خارجہ پالیسی کی بنیاد بنایا جائے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...