... loading ...

دہشت گردوں نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی مبارک ترین ساعتوں میں مقدس ترین سرزمین سعودی عرب کو اپنے نشانے پر لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر قطیف میں مسجد کے قریب ایک خودکش حملہ ہوا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم مدینہ منورہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق قطیف میں دھماکا نماز مغرب کے وقت ہوا جب خودکش حملہ آور نے مسجد کے دروازے پر آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے وقت علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز ایک سے 2 کلو میٹر تک سنی گئی۔ دوسری طرف مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب کارپارکنگ ایریا میں قائم چیک پوسٹ پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، خودکش حملہ آور مسجد نبوی میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران سیکیورٹی چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے کا ہدف مسجد نبوی کی کارپارکنگ کا ایریا تھا ۔ یہاں دھماکا افطار کے وقت ہوا جب سیکیورٹی اہلکار افطار کرنے میں مصروف تھے۔ دھماکے کے بعد مدینہ منورہ میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے مسجد نبوی کے ارد گرد رکاوٹیں لگا کر ناکہ بندی کردی ہے جب کہ مسجد کے قریب اسنیپ چیکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صبح کے اوقات میں جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں کار سوار حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ سعودی ورزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی حکام نے پارکنگ ایریا میں مشکوک حرکات پر ایک کار کی تلاشی لینا چاہی تو اس میں سوار خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہلاک اور 2 سیکیورٹی گارڈز بھی زخمی ہوگئے تھے۔ اس طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سعودی عرب میں چار دھماکوں نے صورتِ حال کو انتہائی مخدوش کردیا ہے۔ مگر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے باہر ہونے والے دھماکے کے باوجود اللہ کے مہمانوں نے کسی بھی قسم کی بے چینی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اور مسجدنبوی میں اپنے معمولات جاری رکھے۔ مسجد نبوی میں تمام عبادات اپنے وقت پر ہوتی رہیں۔ اور دھماکے کی آواز سننے کے باوجود وہاں کسی بھی قسم کی بھگدڑ دیکھنے میں نہیں آئی۔

حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...