... loading ...

‘بریگزٹ’ کے نتائج سامنے آنے کے بعد فرانس میں بھی عوام نے یورپی یونین معاملے پر ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ نیو ورلڈ آرڈر کے خلاف زیادہ سے زیادہ یورپی شہری اٹھ رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے برطانیہ کے عوام نے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں رائے دی جس کے بعد فرانسیسی رہنما مرین لی پین نے پورے براعظم میں 34 الگ الگ ریفرنڈز کا مطالبہ کیا تھا۔ فرانسیسی نیشنل پارٹی کی رہنما نے کہا کہ ان کے ملک میں عوام خائف ہے اور زور دیا کہ اگر اگلے سال وہ صدر بنیں تو یورپی یونین کی رکنیت پر ایسے ہی ووٹ کروائیں گی۔
پہلے ہی اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ برطانیہ کے بعد دیگر ممالک میں بھی یورپی یونین رکنیت کے معاملے پر ریفرنڈم ہوں گے۔ خاص طور پر مستحکم ممالک میں جو یورو کو برقرار رکھنے اور مہاجرین و تارکین وطن کے بحران کی وجہ سے مسائل سے دوچار ہیں۔
یورپین کونسل آن فارن ریلیشنز (ای سی ایف آر) کی حالیہ تحقیق کے مطابق یورپ بھر میں دائیں بازو کی جماعتیں برطانیہ کے ریفرنڈم کا فائدہ اٹھانا چاہ رہی ہیں۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے لی پین نے کہا کہ بریگزٹ ‘دیوار برلن گرنے کے بعد سب سے اہم لمحہ’ تھا۔ انہوں نے ‘برطانوی عوام کی جرات مندی کو سہارا جو یورپی اشرافیہ کی دھمکیوں، بلیک میلنگ اور دروغ گوئی کو خاطر میں نہیں لائے۔’
لی پین نے مزید کہا کہ “گزشتہ چار سالوں سے میں فرانس میں ایسے ریفرنڈم کا مطالبہ کر رہی ہوں کہ عوام سے رائے لی جائے کہ وہ یورپی یونین میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ برطانیہ نے اس معاملے میں سبقت لے لی۔ اس لیے میں اس مہم میں کام کرنے والوں کو مبارکباد دیتی ہوں۔ یورپی یونین کے رہنما کہتے تھے کہ اتحاد سے باہر نکلنا ناممکن ہے۔ بریگزٹ نے یہ کر کے دکھایا ہے۔ اگر میں صدارتی انتخابات جیتی تو یہ ریفرنڈم فرانس میں ضرور ہوگا۔ یہی سوال یورپی یونین کے ہر ملک میں عوام سے ہونا چاہیے۔”
ای سی ایف آر کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی یورپی یونین مین شمولیت اور بڑھتا ہوا اسلاموفوبیا وجوہات میں اہم ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...