... loading ...
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کراچی سے دہشت گردوں اور مجرموں کو پاک کرنے کا اپنا پرانا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی بقا کے لیے آسان اہداف کو نشانا بنا رہے ہیں۔مگر دہشت گردوں اور اُن کے معاونین کا گٹھ جوڑ ہر قیمت پر توڑا جائے گا۔ پاک فوج کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں اٹھنے والی دہشت گردی کی نئی لہر پر شہر قائد کے دورے کے دوران میں کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورہیڈ کوارٹرز کراچی میں فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، ، صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر، کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردوں، سہولت کاروں، ان کے ہمدردوں اور مالی معاونین کے نیٹ ورک کو ہر قیمت پر توڑا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فوجی سربراہ نے تمام متعلقہ اداروں کو دہشت گردوں کے منصوبوں کے خلاف پیشگی حکمت عملی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن سے دہشت گردوں اوران کے ساتھیوں کو کاری ضرب لگائی گئی جس سے امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن سے دہشت گرد تنہا ہورہے ہیں جبکہ وہ اپنی بقا کے لیےآسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں لہذا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں اور امن کے لیے آپریشن بغیررکاوٹ جاری رکھا جائے۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کوشش ہے کہ معاشرے کو نفسیاتی طور پرنقصان پہنچائیں ا س کے لیے جرائم پیشہ افراد کے معاونین کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس پرتوجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے میں پیشرفت ہورہی ہے جب کہ اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو ضائع نہ ہونے دیا جائے ۔ ان کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لیے مشن جاری رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متفقہ قومی سوچ کی ضرورت ہے۔
فوجی سربراہ نے کراچی کے عوام کو دہشت گردی کے خاتمے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں، ہمدردوں اور مالی مدد کرنے والوں کا گٹھ جوڑ ہر قیمت پرتوڑا جائے گا اور کراچی آپریشن ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پرآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اویس علی شاہ کی بازیابی کے لیے پولیس اور رینجرزکی مشترکہ کوششیں جاری ہیں اور اس معاملے پرانٹیلی جنس اداروں کا بھرپورتعاون حاصل ہے۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے ہمراہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز نے انہیں کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو بتایا کہ شہر کا امن خراب کرنے کے لیے سیاسی جماعتیں کالعدم تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں جب کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں شہریوں کو بھتے کی پرچیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی کی جا رہی ہیں تاہم ان واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا جب کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ڈی جی رینجرز نے فوجی سربراہ کو معروف قوال امجد صابری کے قتل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،اس موقع پر فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن بحال کرنے کے لئے رینجرز کا کردار اور خدمات قابل قدر ہیں، شہر میں رینجرز کے آپریشن کے باعث امن و امان بحال ہوا، آپریشن کا مقصد دہشت گردی کے تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے حالات خراب کرنے میں ملوث افراد کو پکڑنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، شہر قائد کو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کر کے ہی دم لیں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے موقع پرموجودہ حالات میں دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار شہباز شریف نے دواؤں کی نئی قیمتوں کے تعین کیلئے منظوری کیلئے پیش کی گئی سمری بغیر دستخط کیے واپس کر دی وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار ک...
تحقیقاتی کمیٹی کی 8 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے ساتھ میڈیکل ریکارڈ بھی شامل کیا گیا ہے تمام شواہد کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ خاور حسین نے خودکشی کی،ڈی آئی جی عرفان بلوچ کراچی کے صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار دے دی گئی، اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ جم...
مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ نے بحر ہند میں اہداف پر میزائل اور ڈرونز داغے اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل سے 12 روزہ جنگ کے بعد گزشتہ روز پہلی فوجی مشقوں کا آغاز کیا گیا جس دوران ایرانی بحریہ نے نے بحر ہند میں ا...
غیر مسلم انتہا پسند احتساب سے بچ نکلتے ہیں، مسلم افراد پر یکطرفہ توجہ دُہرے معیار کی عکاس ہے دہشت گرد گروہ اب ڈیجیٹل اسپیس میں متحرک ہو چکے ہیں، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی...
محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نامزدگی پر سیاسی کمیٹی اجلاس میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ضمنی الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے پر ووٹنگ ،سیاسی مخالفین کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے،ارکان کا مؤقف پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں لینے کا فیصلہ کرل...
اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وفاقی سیکریٹری اور سیکریٹری واٹر ریسورس ڈویژن پر فرد جرم عائد کی جائیگی احکامات کے باوجود پیش نہ ہوئے تو انعام اللہ ، علی مرتضی کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں،عدالت عالیہ کے ریماکس سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت سے قبل سندھ سے ارسال کا ...
ہلاک ہونیوالوں میں 171 بچے، 94 خواتین، 392 مرد شامل، سب سے زیادہ 390 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی،سرکاری اعداد و شمار خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی‘این ڈی ایم اے کا انتباہ پاکستان میں قدرتی آفات سے ن...
چوری کی روک تھام کیلئے اضافی سہولیات حاصل کر لی ، صارفین کے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا آڈیٹرز رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا کی رازداری قانون کے مطابق یقینی بنائیں گے،ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا‘ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس فراڈ اور چوری کی روک ت...
ہم اختلاف کر رہے ہیں، پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں، قبائلی علاقے مسلح گروہوں کی گرفت میں ہیں،وہاں پر کوئی کمپنی بھتہ دیے بغیر کام نہیں کرسکتی کہاں ہیں وہ 100 ارب روپے جو ملنے تھے؟ کہاں ہیں وہ خواب جو دکھائے گئے؟ نو سال بعد جرگہ سسٹم کو بحا...
بھارت کی جانب سے ہریکے ہیڈورکس سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے ،بہاولنگر کے مقام پر دریائے ستلج کے بند ٹوٹ گئے ، انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کر دی مساجد میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات ، دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب آ گیا ،متعدد کھی...
بھارت نے ہماری اہم بیس پر7میزائل فائرکیے، قیمتی اثاثے جہاںتھے میزائل نہیں گرا بہترین حکمت عملی سے جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ، بہترین قیادت کی گئی، وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پس پردہ بہترین کام کیا اس لئے حالیہ جنگ میں بھارت...
سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا تحقیقات کیلئے موبائل فون بھی ضبط،2 روزہ جسمانی ریمانڈحاصل،ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ڈکی بھائی کے خلاف م...