... loading ...

برطانیہ تاریخی ریفرنڈم میں عوامی رائے سامنے آنے کے بعد یورپی یونین چھوڑ دے گا اور یوں نہ صرف برطانیہ بلکہ پورا یورپ ایک مشکل سیاسی و اقتصادی منظرنامے میں داخل ہوگا اور ساتھ ہی برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے عہد کا بھی خاتمہ ہوا۔
ریفرنڈم کے تقریباً تمام نتائج سامنے آنے کے بعد 52 فیصد افراد نے یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں رائے دی جبکہ 48 فیصد نے کہا کہ برطانیہ کو یورپی یونین میں برقرار رہنا چاہیے۔
ریفرنڈم کے نتائج کے بعد ہو سکتا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں آزادی کے لیے ایک اور ریفرنڈم ہو کیونکہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کے عوام کی رائے یورپی یونین میں برقرار رہنے کے حق میں تھی۔
برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے عوام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یورپی یونین کے حق میں ووٹ دیں لیکن ان کے حامی اکثریت حاصل نہ کر سکے۔ یورپی یونین کے مخالفین نے اسے برطانیہ کا “یوم آزادی” قرار دیا ہے۔ اس اہم پیشرفت کے نتیجے میں برطانوی پاؤنڈز 1985ء کے بعد بدترین سطح پر آ گیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ انہوں نے ملکہ کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ مختصر مدت کے لیے عہدے پر برقرار رہیں گے اور اس کے بعد نئے وزیر اعظم کو اختیارات منتقل کردیں گے۔ پھر یہ نئے وزیر اعظم کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ “برطانیہ کے عوام نے یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں رائے دی ہے اور ان کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔”
ریفرنڈم میں ٹرن آؤٹ یعنی رائے دینے والوں کی شرح 71.8 فیصد رہی، یعنی 3 کروڑ سے زیادہ افراد نے اپنی رائے دی جو 1992ء سے اب تک برطانیہ میں سب سے بڑا ٹرن آؤٹ ہے۔ عام انتخابات میں بھی عوام کی اتنی بڑی تعداد نے حصہ نہیں لیا۔
دائیں بازوں کی یو کے انڈیپینڈنس پارٹی کے رہنما نائجل فراژ گزشتہ 20 سالوں سے یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں مہم چلا رہے تھے اور آج انہوں نے کہا کہ “یہ عوام کی فتح ہوگی”۔
اس فیصلے کے بعد یورپی پارلیمان کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر شٹین مائیر نے اسے “یورپ اور برطانیہ کے لیے ایک افسوسناک دن” قرار دیا۔
یہ یورپی یونین کے قیام کے بعد پہلا موقع ہے کہ کوئی ملک اسے چھوڑ جائے گا۔ 28 رکنی اتحاد سے نکلنے کا عمل اتنی تیزی سے نہیں ہوگا اور اس میں کم از کم دو سال کا عرصہ لگے گا۔
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...