... loading ...

پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ) کی جانب سے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اینکر شبیر ابوطالب کورمضان ٹرانسمیشن کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حمزہ علی عباسی نے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران قادیانیوں کے مسئلے پر 1973 کے پارلیمنٹ کے فیصلے کے خلاف نہ صرف گفتگو کی تھی بلکہ بعد کے تمام پروگرام میں وہ اس کادفاع بھی کرتے رہے۔ اُن کے اس رویئے پر سماجی رابطوں کے ذرائع میں اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ حیرت انگیز طور پر اس مسئلے پر پاکستان کے مرکزی ذرائع ابلاغ نے مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی۔
اس مسئلے پر نیوز ون ٹی وی کے رمضان شو کے میزبان شبیر ابو طالب نے مولانا کوکب نورانی سے رائے لی جنہوں نے حمزہ علی عباسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس مسئلے پر شدید عوامی غم وغصے کے باعث بآلاخر پیمرا نے 17 جون کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آج نیوز کے پروگرام ‘رمضان ہمارا ایمان’ کے میزبان حمزہ علی عباسی،، ٹی وی ون کے پروگرام عشق رمضان کے میزبان شبیر ابو طالب اور شریک میزبان کوکب نورانی اوکاڑوی کے خلاف عوام کی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیمرا کی ہدایات کے باوجود، ٹی وی چینلز مالکان، میزبان اور ان کے شرکاء نے غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ داری کی تمام حدود کو پامال کیا اور پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلوں پر بے موقع کی جبکہ اس کے جواب میں ایسی بات کرنے والوں کے خلاف عدالت لگا کر قتل و غارت کے فتوے نشر کیے گئے۔
پیمرا کے مطابق عوام کی جانب سے شکایات میں رمضان نشریات کی آڑ میں صرف ریٹنگ کے لیے مبارک مہینے کے تقدس کو پامال کیے جانے اور متنازع ، فرقہ وارانہ اور متشددانہ گفتگو کے نشر ہونے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
پیمرا کا کہنا ہے کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے اور ناظرین کی دل آزاری اور شکایات کے پیش نظر پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت ٹی وی ون کے پروگرام ‘عشق رمضان’ کے میزبان شبیر ابو طالب اور آج نیوز کے پروگرام ‘رمضان ہمارا ایمان’ کے میزبان حمزہ علی عباسی پر فوری طور پر پابندی لگادی دی گئی ہے۔
پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں مزید کہا ہے کہ اگر فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرایا گیا تو مذکورہ ٹی وی چینل کی نشریات بند کردی جائیں گی۔پیمرا نے نوٹیفیکیشن میں مزید کہا ہے کہ مذکورہ چینلز شکایات کونسل کے فیصلے تک اپنی رمضان ٹرانسمیشن کسی اور میزبان کے ساتھ، پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق چلا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پیمرا کے نوٹیفکیشن میں یہ معاملہ عملاً شکایت کونسل کراچی کو بھجوادیا گیا ہے ۔ جہاں پر اس مسئلے کی شنوائی کی تاریخ صرف تین روز بعد یعنی 20 جون بروز پیر، گیارہ بجے مقرر کردی گئی ہے۔ اس طرح یہ مسئلہ زیادہ طول دینے کے بجائے فوری حل کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔ پیمرا کے نوٹیفکیشن میں بجائے خود پروگرام پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ۔ اس طرح مذکورہ ٹی وی چینلز بغیر کسی پریشانی کے اپنے اپنے پروگرام جاری رکھ سکیں گے۔ یوں اگر دیکھا جائے تو پیمرا کی طرف سے کارروائی دراصل ٹی وی کے خلاف جاری مہم کو روکنے کا ایک ذریعہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔


حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...