... loading ...

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی ایک اورویڈیوسامنے آئی ہے جس میں اُنہوں نے پیپلز پارٹی کےشریک چیئر مین آصف علی زرداری کے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے ویڈیو بیان میں اُن تمام لوگوں کے نام لیے ہیں جو مبینہ طور پر آصف علی زرداری کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں کام کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق آصف علی زرداری کے دبئی کے معاملات ڈاکٹر غنی انصاری اور ایک بینکر غفور دیکھتے ہیں جبکہ لندن کے معاملات علی اور سوئٹزرلینڈ کے معاملات فاروق ایچ نائیک اور دیگر دیکھتے ہیں۔ سابق مشیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے امریکا سے متعلق تمام معاملات ایک سیکریٹری دیکھتی ہے جس کا نام انہیں یاد نہیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین کی دوروز میں سامنے آنے والی یہ دوسری ویڈیو ہے جس میں اُنہوں نے اویس ٹپی کے بعد آصف علی زرداری کے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ گزشتہ روز منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ڈاکٹر عاصم حسین نے سندھ کے سابق وزیر اویس ٹپی کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے اصل وزیراعلیٰ کی حیثیت اختیار کرگیے تھے۔ اور اُنہوں نے ہر قسم کی کرپشن کے اندر ہاتھ ڈالا تھا ۔
آصف علی زرداری کے حوالے سے سامنے آنے والی نئی ویڈیو میں اگر چہ ڈاکٹر عاصم حسین نے بدعنوانیوں کے حوالے سے کوئی انکشافات نہیں کیے ۔ البتہ اُن لوگوں کے نام ضرور لیے ہیں جو مختلف ممالک میں آصف زرداری کے لیے کام کرتے ہیں۔ یہ بات بجائے خود کوئی غیر قانونی نہیں ۔ مگر اس کا اصل تعین تب ہو سکے گا جب یہ امر بھی واضح ہو کہ یہ لوگ دراصل آصف زرداری کے لیے کیا کیا کام کرتے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بھی ڈاکٹر عاصم کے طویل ویڈیو بیان میں سنسنی خیز انکشاف کیے گیے ہیں۔ جسے کچھ حلقوں کی جانب سے قسط وار منظر عام پر لایا جارہا ہے۔ یہ ممکن ہے کہ اگلے کسی مرحلے میں ایک نئی ویڈیو سے آصف علی زرداری کی بدعنوانیوں سے پردہ اُٹھایا جائے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...