... loading ...

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نےشمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کو دوسال مکمل ہونے پر ذرائع ابلاغ کو ایک تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آپریشن ضرب عضب، کومبنگ آپریشن ، کراچی آپریشن سمیت طور خم سرحد پر پاک افغان کشیدگی کے معاملات پر الگ الگ روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ آپریشن ضرب عضب ابھی ختم نہیں ہوا اور کام جاری ہے۔جس میں اب تک 3500 دہشت گرد اور 490 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ آج سے دو سال پہلے ملک میں دہشت گردی کے بڑے بڑے واقعات ہورہے تھے، جس کے بعد 15 جون 2014 کو وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی ایجنسی شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے خلاف آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے آغاز سے قبل ہم نے افغانستان کو ہر طریقے سے آگاہ کیا تھا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردوں کے افغانستان جانے کے امکانات ہیں، لہذا وہ ان کے خلاف کارروائی کریں لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا اور خیبر ایجنسی سے دہشت گرد افغانستان چلے گئے، جس کے بعدآپریشن خیبر ون اورخیبر ٹو کا آغاز کیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پہلے 3600 اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ صاف کرایا گیا اور بعدازاں 4304 اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ صاف کرایا گیا، دہشت گردوں کے 992 ٹھکانے تباہ کیے گئے جبکہ دہشت گردوں سے 200 ٹن سے زائد بارود برآمد کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فاٹا اور سوات کی حد تک واضح کردیا کہ وہاں پر آپریشن مکمل ہوچکا ہے اور ریاست کی رِٹ قائم ہوچکی ہے، حالات بہت بہتر ہیں، جو آنے والے دنوں میں مزید بہتری کی جانب جائیں گے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فاٹا میں اب کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تحت اُن علاقوں تک بھی رسائی حاصل کی جارہی ہے جو نو گو ایریاز تصور ہوتے تھے، تاکہ ہماری زمین کسی قسم کی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہوسکے۔ان کا کہنا تھا کہ جب آپریشن شروع کیا تھا تو اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ یہ آپریشن بلا تفریق ہوں گے اوریہ کام ابھی جاری ہے اوربلا تفریق جاری رہیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کراچی آپریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 1200 سے زائد دہشت گرد پکڑے یا مارے گئے، جس سے ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے واقعات میں کمی آئی ہے اورکراچی کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے۔ اس آپریشن کی وجہ سے کراچی میں زندگی واپس آئی اور یہ کام اب بھی ابھی جاری ہے۔
جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ افغانستان سے منسلک ساڑھے تیرہ سو کلومیٹر کا سرحدی علاقہ خیبر پختونخوا میں ہے، جہاں آٹھ باقاعدہ کراسنگ پوائنٹس ہیں اور اس کے علاوہ بھی بے شمار پوائنٹس ہیں، جن کا انتظام ایک مشکل کام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان بارڈر کو مکمل طور پر سیل کرنا ممکن نہیں، لیکن سرحد پر تعیناتی کے لیے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے نئے ونگز بنائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر پرگیٹ لگانے کا فیصلہ حکومت اورفوج نے مل کرکیا، یہ کوئی نیا گیٹ نہیں ہے بلکہ 2004 میں بھی یہاں گیٹ تھا۔عاصم باجوہ نے بتایا کہ افغان چیک پوائنٹ پرسخت نگرانی کی جائے گی، یہی وجہ ہے کہ چیکنگ کا نظام بہتربنانے کے لیے باڑلگائی گئی۔
پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران عاصم باجوہ نے بتایا کہ افغانستان سے منسلک طورخم سرحد سے 14 دہشت گردپاکستان میں داخل ہوئے، جبکہ چارسدہ یونیورسٹی کے حملہ آور بھی اسی سرحد سے آئے تھے۔انھوں نے انکشاف کیا کہ ان حملوں میں ملوث سہولت کار بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
جنرل عاصم باجوہ نے طور خم سرحد پر حالیہ کشیدگی کے حوالے سے بتایا کہ افغان فورسز نے فائرنگ کی اور ہماری فوج نے موثر طریقے سے جواب دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سرحد پر تعینات جوان احکامات کا انتظار نہیں کرتے، اگر فائر ہوگا تو وہ بھی جوابی فائر کریں گے۔ تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ طور خم سرحد کشیدگی کا اختتام سیز فائر کے ذریعے ہی ہوگا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...