... loading ...

عوامی تحریک ایک مرتبہ پھر احتجاج کے راستے پر چلنے کے لیے کمربستہ دکھائی دیتی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری ہر سال ماہ رمضان میں پاکستان آتے ہیں، جو مذہبی سرگرمیوں کے لیے ایک موزوں ترین مہینہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری مگر اس ماہ کو اپنے سیاسی مقاصد کے ساتھ اپنی جماعت کے لیے انتہائی کارآمد بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک مرتبہ پھر وطن لوٹے ہیں۔ اُنہوں نے پاکستان آتے ہی لاہور میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے عزائم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو سال قبل 17 جون کو حکومتی سرپرستی میں عوامی تحریک کے نہتے کارکنوں پر دن دیہاڑے گولیاں برسائی گئیں جس میں 14 افراد ہلاک اور 100 سے زائد کو زخمی کیا گیا۔ اُنہوں نے اس کا براہ راست الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس ریاستی دہشت گردی میں پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت دونوں ملوث تھیں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والوں کے لیے مال روڈ پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال تھا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ پاکستان کی 69 سالہ تاریخ میں پہلا واقعہ ہے جس میں آج تک مظلوموں کو انصاف نہیں ملا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مداخلت کے بعد واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی، مگر ایف آئی آر کے باوجود دو سال میں کسی مظلوم کو انصاف نہیں ملا۔طاہر القادری نے کہا کہ انسانوں کو قتل کرنے والے ہی انصاف کو قتل کرنے والے تھے، ہم نے واقعہ پر احتجاج کیا تو اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ یکطرفہ جے آئی ٹی بنائی گئی، ایف آئی آر بھی ہمارے گواہوں کے خلاف کاٹی گئی،سب کچھ فراڈ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ جو انکوائری کمیٹیاں بنیں ان کی رپورٹ بھی ہمیں نہیں دی گئی اس لیے کہ ان کمیٹیوں کی رپورٹ میں درج تھا کہ ہماری طرف سے ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے ادارے کی سکیورٹی کے لیے درجنوں لائسنس یافتہ کمانڈو سیکورٹی گارڈ بھی موجود تھے، اگر ہم جواب دینا چاہتے تو پولیس والوں کی لاشیں بھی گرتیں، ہمارے لوگوں کی لاشیں گرتی رہیں مگر ہم نے ایک بھی گولی نہیں چلائی۔
انہوں نے کہا کہ کیا یہ ظلم نہیں کہ ادارہ منہاج القرآن کے دروازے پر کھڑی خواتین کو بھی گولیاں لگیں، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی مرضی سے سانحے کی انکوائری کے لیے کمیشن بنا دیا جس نے یکطرفہ رپورٹ بنائی، شہباز شریف نے کہا تھا کہ عدالتی کمیشن نے مجھے ذمہ دار قرار دیا تو میں مستعفی ہو جاؤں گا، کمیشن نے انہیں مجرم قرار دیا مگر وہ مستعفی نہیں ہوئے۔
طاہر القادری نے 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والوں کے لیے لاہور کے مال روڈ پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں جانتا کہ میرے احتجاج کے کتنے دن بعد حکومت ختم ہوجائے گی مگر میں جانتا ہوں کہ یہ حکومت خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری تقریباً آٹھ ماہ کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...