... loading ...

امریکا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے لئے مخصوص نائٹ کلب میں ایک مسلح شخص نے اچانک فائرنگ کرکے 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی کر دیئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا جس کی شناخت افغان نژاد امریکی شہری عمر متین کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں مسلح شخص جسم سے بم باندھ کر ہم جنس پرستوں کے لئے مخصوص نائٹ کلب میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اندوہناک حادثہ رونما ہوا۔ اس دوران میں مسلح شخص نے نائٹ کلب کے اندر موجود متعدد افراد کو یرغمال بنائے رکھا ،تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اورلینڈو کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں طبی عملے کے مطابق ان میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
وقوعے کے فوراً بعد امریکی حکام اور ذرائع ابلاغ نے اسے دہشت گردی کے ذمرے میں قراردے دیا۔ اور اس پر غور شروع کردیا کہ یہ واقعہ ایک حملہ آور کے اکیلے ہی فائرنگ میں ملوث ہونے کا ہے ، یا پھر اس میں کوئی منظم اسلامی شدت پسند گروہ ملوث ہے۔ اگر چہ اس دوران ایسے کوئی شواہد نہیں ملےکہ فائرنگ کا واقعہ مقامی یا بین الاقوامی دہشت گردی کے کسی تانے بانے سے جڑا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایف بی آئی نے ان خطوط پر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے حملےکے فوری بعد بتایا کہ امریکی صدر براک اوباما اور نائب صدر جوبائیڈن کو اس حوالے سےفوراً ہی بریفنگ دےدی گئی ہےجس میں صدر کا کہنا تھا کہ انہیں تحقیقات کے ہر لمحے سے آگاہ رکھا جائے۔امریکی صدر اوباما نے فلوریڈا واقعے پر قوم سے خطاب میں حملے میں نشانہ بننے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے آج ایک برا دن ہے، واقعے پر امریکی گہرے دکھ میں ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ حملے کی وجوہات کا تاحال کچھ علم نہیں ہو سکا لیکن اس کی دہشت گردی کی حیثیت سے تحقیقات جاری ہیں اور حقائق کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا اور تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔ اوباما نے اس موقع پر کہا کہ امریکا اپنی اقدار نہیں بدلے گا، امریکی شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ اس سلسلے میں اورلینڈو کے میئر سے بات ہوئی ہے، اورلینڈو حکام کی ہرممکن معاونت کریں گے۔
حملہ آور کے حوالے سے امریکی ذرائع ابلاغ نے اب تک جو اطلاعات فراہم کی ہے اُس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 29 سالہ عمر متین کے نام سے ہوئی جو افغان نژاد امریکی شہری اور فلوریڈا کے شہر پورٹ سینٹ لوسی کا رہائشی ہے، وہ نیویارک میں پیدا ہوا اور اُس نے نیو جرسی کی رہائشی خاتون سے شادی کی۔اورلینڈو پولیس کے چیف کے مطابق حملہ آور ایک رائفل اور ایک پستول سے مسلح تھا اور اس نے اپنے ساتھ کسی قسم کا آلہ بھی باندھ رکھا تھا جبکہ حملے کے وقت کلب میں 300 سے زائد افراد موجود تھے۔امریکی ذرائع ابلاغ یہ دعویٰ بھی کررہے ہیں کہ فائرنگ کرنے والے شخص عمر متین نے نائٹ کلب میں فائرنگ سے قبل پولیس ایمرجنسی سروس پر کال کرکے داعش سے اپنی وابستگی کا اعلان بھی کیا تھا۔
حملہ آور عمر متین کے والد صدیقی متین نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوس ناک واقعے پر معذرت خواہ ہوں لیکن اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں جب کہ میں خود بھی نہیں جانتا تھا کہ عمر اس طرح کی کارروائی کرنے جارہا تھا تاہم اس وقت پوری امریکی قوم کی طرح وہ بھی صدمے سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے ان کا بیٹا عمر اس وقت شدید غصے میں آگیا تھا جب اس نے میامی میں ہم جنس پرستوں کو بوس و کنار کرتے ہوئے دیکھا اور اس کو یہ حرکت انتہائی ناگوار گزری تھی۔
دوسری طرف عمر متین کی سابقہ بیوی نے اُس کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ عمر متین ایک پرتشدد شخصیت کا مالک تھا اوراس کی ذہنی صحت بھی درست نہیں تھی۔ عمر کی سابقہ بیوی کا کہنا تھا کہ وہ جب گھر آتا تو کبھی کپڑے دھونے اور دوسرے کاموں پرمجھے پیٹنا شروع کردیتا تھا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی اورلینڈو میں ایک مسلح شخص نے میوزک کنسٹرٹ کے دوران فائرنگ کر کے امریکن ٹی وی کے مشہور پروگرام ’دی وائس‘ کی گلوکارہ کرسٹینا گریمی کو ہلاک کردیا تھا۔
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...