... loading ...

اگر آپ نے جارج اورویل کا مشہور ناول “نائنٹین ایٹی فور” پڑھا ہے تو اس کی وزارتیں بھی یاد ہوں گی۔ محبت اور امن کی الگ الگ وزارتوں کے ساتھ ایک سچائی کی وزارت بھی تھی۔ اب امریکا میں ایک ایسے بل پر کام کیا جا رہا ہے جس کی منظوری کے نتیجے میں ایسی ہی “سچائی کی وزارت” تخلیق ہوگی۔ یہ مذاق نہیں حقیقت ہے اور یہ بل خاموشی کے ساتھ کانگریس میں متعارف بھی کروا دیا گیا ہے۔ عوامی نگاہوں میں آنے سے بچنے والا “کاؤنٹرنگ فارن پروپیگنڈا اینڈ انفارمیشن ایکٹ 2016ء” نامی یہ بل ذرائع ابلاغ کی آزادی پر قدغن لگانے پر ایک قدم مزید آگے جائے گا اور درست معلومات کے بجائے عوام کو بے وقوف بنانے کا ایک نیا راستہ کھولے گا۔
کانگریس کے رکن ایڈم کنکزنگر اور ٹیڈ لیو کی جانب سے متعارف کرایاگیا یہ بل چاہتا ہے کہ “بیرونی غلط معلومات اور سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دفتر شاہی کی پابندیوں کے بغیر ایک جامع طریقہ اپنایا جائے”، جو ان کے خیال میں عالمی “امن و استحکام” کے لیے خطرہ پیدا کررہی ہیں۔
کنزنگر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک طرف روس غلط معلومات اور جھوٹے بیانیے پھیلا رہا ہے اور یوکرین جیسے مقامات پر اپنے مفادات کے حصول کے ساتھ ان ممالک میں عدم استحکام کو ہوا دے رہا ہے۔ امریکا کو اس پروپیگنڈے کو توڑنے کے لیے جوابی کاردار ادا کرنا ہوگا اس لیے میں فخریہ طور پر یہ بل متعارف کروا رہا ہوں۔ یہ اہم قانون سازی بیرونی پروپیگنڈے کے خلاف امریکا کو جامع حکمت عملی بنانے دے گی۔”
الفاظ کے گورکھ دھندے میں مت آئیں، یہ قانون ہرگز سچائی کے متلاشی “عظیم” لوگوں کی مدد سے سچ کی کھوج لگانے کے لیے نہیں کام کرے گا بلکہ منظور ہونے کی صورت میں یہ ‘امریکا نواز’ پروپیگنڈہ مشینوں کو مزید تقویت دے گا جو ٹیلی وژن، آن لائن اور خبریں اداروں میں نفوذ اختیار کریں گی، جب بھی اور جہاں بھی حکومت کو ضرورت ہوگی۔
لیو نے کہا کہ “یوکرین سے لے کر بحیرۂ جنوبی چین تک، غلط معلومات پھیلانے کی جھوٹی مہمات مغرب مخالف احساسات پیدا کر رہی ہیں۔ وہ عملی حقائق کو تبدیل کرکے عوامی رائے کو تبدیل کررہے ہیں تاکہ جمہوریت کو تہہ و بالا کردیں اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچائیں۔ مختصر یہ کہ انہوں نے دنیا کو کم محفوظ بنایا ہے۔”
یہ بل وزیر خارجہ کو وزیر دفاع، ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس اور براڈکاسٹنگ بورڈ آف گورنرز کے ساتھ مل کر ایک اطلاعات کے تجزیے اور جواب کا ایک مرکز قائم کرنے کا ہدف دیتا ہے جو غلط معلومات کا کھوج لگانے، اعدادوشمار کا جائزہ لینے اور سچ کو عوام کے سامنے لانے کا کام کرے گا۔
سینیٹر روب پورٹمین نے کہا کہ یہ ممالک نشریاتی و ڈیجیٹل میڈیا صلاحیتوں پر بہت پیسہ خرچ کر رہے ہیں، ایک طرف ہم وائس آف امریکا پر معمولی رقوم لگا رہے ہیں تو کریملن یعنی روس اپنے خبری ادارے “آر ٹی” پر بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...