... loading ...

فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد ایک غیر رسمی گفتگو میں ڈرون حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈرون حملے کے لیے لفظ مذمت کافی نہیں۔ ڈرون حملے افسوسناک ہیں، اور انہیں بند ہونا چاہیے۔اُنہوں نے یہ الفاظ بلوچستان میں ہونے والے ڈرون حملے کے پس منظر میں کہے۔ جو بلوچستان کی حدود میں امریکا کی جانب سے نوگیارہ کے بعد پہلا حملہ ہے اور جسے پاکستان سرخ لکیر (ریڈ لائن) کو عبور کر نا قرار دے رہا ہے۔ کیونکہ نوگیارہ کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ پہلو خاص طور پر امریکا کے ساتھ طے کیا گیا تھا کہ بلوچستان ریڈ لائن میں شامل ہے ۔ جہاں امریکا کسی بھی قسم کی جارحیت کا مرتکب نہیں ہوگا۔
افسوس ناک طور صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں ڈرون حملے کا سرے سے کوئی ذکر ہی نہیں تھا۔ اُنہوں نے پاکستان کی خود مختاری کو پامال کرنے والے اس شرم ناک عمل پر اپنے خطاب میں مذمت کا ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ چنانچہ جب اس خطاب کے بعد فوجی سربراہ نے اس کی مذمت زیادہ پرزوراور پرشور الفاظ میں کی تو سیاسی اور صحافتی حلقوں میں اِسے خاص طور پر محسوس کیا گیا۔ اُنہوں نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ناکامی ہمارا آپشن نہیں ہے۔
فوجی سربراہ اجلاس کے بعد صدر مملکت سے خاصی دیر تک قومی امور پر غیر رسمی گفتگو کرتے رہے۔ اُنہوں نے ایک موقع پر ہلکے پھلکے انداز میں صدر سے یہ بھی کہا کہ آپ کو بھی قبائلی علاقوں میں ساتھ لے کر جائیں گے۔فوجی سربراہ اس موقع پر کافی پرسکون انداز میں سیاست دانوں سے ملاقاتیں بھی کرتے رہے۔ اُنہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما میاں عتیق, جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما الیاس بلور سے بھی ملاقات کی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے آخر میں فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو پارلیمنٹ ہاؤس سے رخصت کیا۔
ڈرون حملے پر فوجی سربراہ کا بیان یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس ضمن میں وہ کسی عملی اقدام کی طرف دیکھ رہے ہیں جو سیاسی حکومت کے فیصلے کے بغیر ممکن نہیں ۔ اُن کے یہ الفاظ کہ اس کے لیے صرف مذمت کا لفظ کافی نہیں۔ اس پہلو کی طرف خاص طورپر متوجہ کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں سیاسی حکومت کسی بھی قدم کو اُٹھانے سے ہچکچاتی رہی ہے۔ آصف علی زرداری کے دور حکومت میں بھی یہ معاملہ سنگین شکل میں سامنے آیا تھا ۔ اس ضمن میں سابق ائیر چیف مارشل نے تب کی حکومت کو صاف لفظوں میں کہا تھا کہ اگر حکومت چاہے تو ڈرون گرایا بھی جاسکتا ہے۔ کیا پاکستان کی سیاسی حکومت کو اب اس سے متعلق کسی واضح اور دوٹوک پالیسی کو وضع کرنے کے بعدا س کا اعلان کردینا چاہیئے؟ اس ضمن میں پاکستان کا طرز عمل اسرار کی تہوں میں لپٹا ہوا ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...