... loading ...

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسلام آباد دھرنوں کے دوران میں اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عصمت اللہ جونیجو پر حملہ کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور دیگر کے ناقابلِ ضمانت پروانہ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
یہ پروانہ گرفتاری ایک ایسے موقع پر جاری ہوئے ہیں جب سیاسی فضا ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہورہی ہے اور حزب اختلاف کی جماعتیں پاناما لیکس پر حکمران خاندان کے حوالے تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔جس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے واضح طورپر یہ موقف اختیار کر رکھا ہے کہ اگر حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں نے ساتھ نہ بھی دیا تو وہ اور تحریک انصاف تنہا اس مسئلے پر احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔ دوسری طرف باخبر ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری سنجیدگی سے ماڈل ٹاؤن سانحے کے مسئلے کو ایک مرتبہ پھر اُٹھانے اور احتجاج کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایس ایس پی جونیجو ستمبر 2014 ء میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہرین کی جانب سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) ہیڈکوارٹرزاور پارلیمنٹ پر حملے کے دوران میں زخمی ہوئے تھے۔ جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں ان کے آپریٹر کانسٹیبل سجاد احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت، دھاوا بولنا، تشدد اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔اس ضمن میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے متعدد مرتبہ نوٹس دیئے مگر ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔ چنانچہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اس پرعمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری اور پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دیگر کارکنوں کے پروانہ گرفتاری جاری کر تے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) ادریس راٹھور کو ہدایات دیں کہ وہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائیں اور20 جون کو عدالت میں رپورٹ پیش کریں ۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر نومبر 2014 میں مفرور قرار دے چکی ہے۔
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...