... loading ...

عطاء الحق قاسمی کی جانب سے اہل قلم کانفرنس کے نام پرپنجاب حکومت سے ساڑھے چار کروڑ کی لی گئی رقم کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد اُن کے صاحبزادے یاسر پیر زادہ نے مدیر اعلیٰ وجود کو ایک فون کے ذریعے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ آج صبح (۲۸ مئی) کو یاسر پیر زادہ نے فون کرتے ہوئے مدیر اعلیٰ سے کہا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس ضمن میں زیرگردش فہرست جعلی ثابت ہوچکی ہے۔ اس پر جب اُن سے کہا گیا کہ ثابت شدہ جعلسازی کی تفصیلات کہاں ہیں؟ کیا یہ کسی تحقیقات کے نتیجے میں جعلی ثابت ہوئی ہے؟ یا فقط آپ کے ارشاد سے جعلی ثابت ہوچکی ہے۔ اس پر اُنہوں نے کہا کہ اس معاملے میں آپ کو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
واضح رہے کہ یاسر پیرزادہ کو مدیر اعلیٰ کی جانب سے بار بار یہ درخواست کی گئی کہ اُنہیں اس معاملے کو غلط ثابت کرنے کی طرف سنجیدہ توجہ دینی چاہئے ۔ اور ادارہ بھی اِسے غلط ثابت کیے جانے کا خیرمقدم کرے گا۔ مگر وہ رپورٹ کو غلط ثابت کرنے کے بجائے سنگین نتائج کو بھگتنے کی دھمکیوں اور پرشور آواز میں گفتگو کرنے کی طرف ہی مائل رہے۔ عام طور پر جب کسی شخص پر کسی بھی نوع کا الزام لگتا ہے تو وہ اس کی وضاحت کی طرف مائل ہوتا ہے۔ اور وضاحت کے کسی بھی سطح پر موقع کو ضائع نہیں کرتا۔ مگر عطاء الحق قاسمی کے صاحبزادے یاسر پیرزادہ جو پاکستان کی تمام مذہبی اقدار ، شعار اور خاندانی نظام تک کو اپنے لبرل ازم سے اڑاتے ہوئے کھلی گفتگو کے قائل ہیں۔ وہ خود اس پر تیار نہیں کہ اُن کے یا اُن کے والد محترم کے کسی بھی معاملے پر اُن سے کوئی سوال کیا جائے؟ اچانک اُن کی لبرل اقدار پر اُن کے مقدس کردار کا نزلہ گر پڑا ہے۔ اور وہ بے قابو ہو کر دھمکی آمیز گفتگو پر اُتر آئے ہیں۔
ادارہ وجود اُن کی اور اُن کے والد محترم کی خدمت میں نہایت ادب سے عرض کرنا چاہتا ہے کہ وہ اس معاملے میں عدالتی کارروائی کا شوق پورا فرمائیں۔ اور ادارہ وجود کو یہ موقع فراہم کریں کہ وہ اس ضمن میں مزید حقائق کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا سکے۔ اُن کی خدمت میں یہ بھی عرض ہے کہ حکمرانوں کے لہجے میں پررعونت انداز سے گفتگو کرنے کا رویہ ہر جگہ کارآمد نہیں ہوتا۔ ادارہ وجودنے رپورٹ کے تمام حقائق کی تصدیق کے بعد اسے شامل ِ اشاعت کرنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا تھا۔اور ادارہ وجود پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ اعلان کررہا ہے کہ ادارے کے پاس یاسر پیرزادہ اور اُن کے والد کے حوالے سے بہت سنجیدہ نوعیت کے دیگر معاملات کی پوری تفصیلات بھی موجود ہے جسے قانونی مشاورت کے بعد عنقریب شامل اشاعت کیا جائے گا۔ یہاں زیر بحث رپورٹ کے حوالے سے یہ سوال ایک بار پھر دہرایا جاتا ہے کہ اگر فہرست میں شامل اکثر لوگ رقوم ملنے سے انکاری ہیں تو پھر پنجاب کے خزانے سے لی گئی یہ رقم کہاں خرچ ہوئی؟

دائیں سے بائیں: یاسر پیرزادہ، حامد میر، عطاء الحق قاسمی اور مجیب الرحمان شامی
7 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، دشمن پر 500 سے زیادہ میزائل اور 2 ہزار ڈرونز فائر کیے،ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، ایران لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری، 123 شہادتیں، ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،تل ا...
قیمتوں میں اضافے کا اثر براہِ راست صارفین تک منتقل کیا جائے بجٹ ، مالیاتی ہدف متاثر نہ ہو، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے 30 جون تک 1468 ارب کے ہدف کو متاثر نہیں ہونا چاہیے، عالمی مالیاتی فنڈ مذاکرات میں اسکول اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کرنے، دکانوں اور مارکیٹس کے اوقات مقر...
آبنائے ہرمز کی بندش:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری، دفاتر کیلئے کام کے دنوں میں کمی پر غور توانائی بحران کے سبب دفاتر و تعلیمی اداروں کیلئے کوڈ 19 والی تعطیلات اپنانے، ورک فراہم ہوم کی تجاویز سامنے آئی ہیں آبنائے ہرمز کی بندش اور توانائی بحران کے خدش...
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...