... loading ...

افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور بلوچستان کی تاریخ میں پہلے ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر ایک دور دراز علاقے کے حوالے سے دعوی کیا کہ ایک فضائی حملے میں افغان طالبان کے رہنما ملا اختر منصور ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک حساس اور انتہائی خطرناک پیش رفت کے باعث یہ ایک ایسا واقعہ ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے اس دعوے کے ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ حملے کی اجازت امریکی صدر نے دی تھی۔ اور اس حملے سے قبل پاکستان اور افغان حکام کو باقاعدہ مطلع کیا گیا تھا۔
اگرچہ اس حوالے سے پاکستان نے تاحال کوئی سرکاری موقف اختیار نہیں کیا تاہم یہ نوگیارہ کے بعد جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ایک منفرد واقعہ ہے۔ کیونکہ انتہائی ابتر حالات میں بھی امریکا نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں کسی بھی ڈرون حملے سے گریز کیا تھا۔ مگر ایک ایسے وقت میں جب افغانستان میں جنگ کے شعلے قدرے مدہم پڑ رہے تھے اور امن مذکرات کا غلغلہ بھی بلند ہو رہا تھا۔ امریکا نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو پہلی مرتبہ ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ۔ یہ اس اعتبار سے اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد میں ہونے والی امریکی کارروائی کی طرح کا ایک مختلف نوعیت کا واقعہ ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت اس واقعے کو کیسے لیتی ہے؟ کیونکہ یہ واقعہ پاک امریکا تعلقات میں ابتری کے دنوں میں پیش آیا ہے۔ حالیہ دنوں میں پاک امریکا تعلقات میں مختلف اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آئے ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کی امداد کو مشروط کرنے کا ایک بل منظور کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ چکا ہے۔
دوسری طرف پاکستان پہلی مرتبہ امریکا سے تعلقات کی بحالی میں کسی گرمجوشی کا مظاہرہ بھی نہیں کر رہا۔ ایسے حالات میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ڈرون حملے سے افغان طالبان کے امیر کی ہلاکت کی اطلاع نے بہت سے سوالات پیدا کردیے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کوک نے ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کا دعوی کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ ملا اختر منصور افغانستان میں موجود امریکیوں، افغان شہریوں کے ساتھ ساتھ افغان سیکیورٹی اداروں اور اتحادی افواج کے لیے ایک مستقل خطرہ تھے۔ امریکی حکام ملا اختر منصور کو افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والی مفاہمت میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے تھے، کیونکہ افغان تنازع کے خاتمے کے لیے شروع کیے گئے امن عمل میں انہوں نے طالبان رہنماؤں کے شریک ہونے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان ، بلوچستان میں ہونے والے پہلے ڈرون حملے پر کیا ردِ عمل ظاہر کرتا ہے؟ نیز یہ واقعہ پاک امریکا تعلقات پر کس قسم کے اثرات پید اکرتا ہے؟مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کے اقتدار اعلیٰ کے لیے یہ واقعہ پہلے سے زیادہ منفی اثرات پیدا کرنے والا ثابت ہو سکتا ہے۔ اور عام شہریوں کے لیے پہلے سے زیادہ بداعتمادی کا موجب بن سکتا ہے۔
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...
آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے،شہباز شریف پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کومسترد کرتے ہیں،پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے، سندھ طاس معاہدے...
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ...
کراچی سمیت سندھ میں رہنماؤں ، سینئر صوبائی قیادت ،منتخب نمائندوں اور کارکنان کے گھروں پرتابڑ توڑ چھاپے،متعدد کارکنان نامعلوم مقامات پر منتقل،8 فروری میں 7 دن باقی،حکمران خوفزدہ کریک ڈاؤن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت کارروائی ہے، گرفتاریوں، دھمکیوں اور حکومت...
بچے اور خواتین شامل،رہائشی عمارتوں، خیموں، پناہ گاہوں ، پولیس اسٹیشن نشانہ بن گیا خواتین پولیس اہلکار بھی شامل،اسرائیل اور حماس میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ،ذرائع اسرائیلی فضائی حملوں میں ہفتے کے روز غزہ میں کم از کم 32 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین ک...
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...