... loading ...

وزیر اعظم نواز شریف پاناما لیکس کے معاملے پر متحدہ حزب اختلاف کے احتجاج اور پارلیمنٹ سے بائیکاٹ کے بعد بآلاخر قومی اسمبلی میں آنے پر تو مجبور ہوگئے۔ مگر وہ واضح طور پر متحدہ حزب اختلاف کے ترتیب دیے گئے سات سوالات کے جواب دینے یا اس پر مطمئن کرنے میں کچھ زیادہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ وہ اپنے طویل خطاب میں اپنے خاندان کی کاروباری سلطنت کی قدیمی عظمت کے تاثر کو گہرا کرنے میں مصروف رہے۔ جس پر سوائے مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل کے اور کسی جانب سے کچھ زیادہ اطمینان ظاہر نہیں کیا گیا۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اگرچہ پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے ضوابط کار بنانے کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی ہے اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کو کہا کہ وہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی مشاورت سے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں پہلی مرتبہ دو ٹوک طور پر کہا کہ لندن میں فلیٹ کی خریداری کے لیے ایک پیسہ بھی ملک سے باہر نہیں گیا۔ اُنہوں نے متوازی طور پر یہ بات پہلی مرتبہ کہی کہ اُن کے خاندان نے متحدہ عرب امارات میں بھی فیکٹری قائم کی تھی۔ اور جلاوطنی کے ایام میں جدہ میں بھی اسٹیل مل لگائی۔ اور ان کی فروخت سے ملنے والی رقوم سے لندن میں جائیدادیں خریدیں۔ مگر نواز شریف نے یہ نہیں بتایا کہ متحدہ عرب امارات اور جدہ میں کاروبار کے لیے اُن کے پاس رقم کہاں سے آئی؟
وزیر اعظم کےخطاب کے بعد سات سوالات کے جواب نہ ملنے پر خورشید شاہ نے اپنے مختصر خطاب میں اس پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے خطاب سے سات سوالات کے جوابات تو کیا ملتے مزید 70 سوالات اور پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ کہہ کر اُنہوں نے پارلیمنٹ سے بائیکاٹ کا راستہ اختیار کیا۔ اُن کے ساتھ ہی متحدہ حزب اختلاف کے تمام اراکین بھی پارلیمنٹ سے بائیکاٹ کرکے باہر آگئے۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...