... loading ...

صدر مملکت ممنون حسین نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ اپنے ارد گرد کن لوگوں کے چہروں پر نحوست دیکھتے ہیں۔ مگر یہ ضرور بتایا کہ کرپشن کرنے والوں کے چہروں پر نحوست آجاتی ہے۔صدر پاکستان ممنون حسین نے كوٹری ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (كاٹی ) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملك بھر میں امن و امان كنٹرول میں ہے اور حكومت نے نیشنل ایكشن پلان پر توجہ دیتے ہوئے دہشت گردی كا سماج سے خاتمہ كردیا ہے جب كہ قومی ترقی میں كردار ادا كرنے كے لیے قوم فوج كا ساتھ دے تا كہ بدامنی كے ناسور كا خاتمہ كیا جاسكے۔اُنہوں نے کہا کہ پاناما لیكس كا معاملہ قدرت كا تحفہ ہے جس میں كچھ لوگ ابھی اور كچھ لوگ ایك سال كے دوران پكڑے جائیں گے۔ ہر شعبے میں كرپٹ اور بدعنوان افراد موجود ہیں، كرپٹ اور بدعنوان افراد نے میرٹ كا خاتمہ كردیا ہے، كچھ كرپٹ افراد كے چہرے تك منحوس ہوتے ہیں اور ایسے بے ایمان لوگوں کو لوگ رشتہ بھی نہیں دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ كئی بڑے بڑے افراد نے كرپشن كا میدان مارا ہے اور اب وہ وقت آ گیا ہے كہ ایسے لوگوں كو پكڑا جائے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بجلی كی پیداوار كے مختلف منصوبوں پر كام جاری ہے اور 2018 تك توانائی بحران پر مکمل قابو پالیا جائے گا۔ صنعت كار بھی ملكی ترقی میں اپنا كردار ادا كریں كیونكہ باتوں سے كام نہیں چلے گا، اپنے مسائل كے حل كے لیے خود بھاگ دوڑ كی جائے۔ ممنون حسین نے مزید كہا كہ ملک جلد ترقی كی طرف گامزن ہونے والا ہے، لاہور تا كراچی موٹروے منصوبہ یہاں كی تقدیر بدل دے گا۔
صدر مملکت کی گفتگو میں سب سے زیادہ اہمیت پاناما لیکس کے حوالے سے اُن کے الفاظ پر دی جارہی ہیں۔ اُن کے وزیراعظم نوازشریف کے سامنے مکمل جی حضوری والے رویئے پر اکثر تنقید ہوتی رہتی ہے۔ ماہرین کے خیال میں اُن کے پاناما لیکس کے بحران پر انداز گفتگو میں بھی کہیں پر حکومت کو تنبیہ نہیں کی گئی۔ بلکہ حکومت مخالفین کو یہ کہہ کر ڈرایا گیا ہے کہ جن کے نام پاناما لیکس میں نہیں ہیں ، وہ کسی اور حوالے سے کل اس کی زد میں آسکتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...