... loading ...

پاناما لیکس کے نیے انکشافات میں ایک مرتبہ پھر آف شور کمپنیاں رکھنے والے پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ صحافیوں کے گروپ آئی سی آئی جے ( انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیٹو جرنلسٹ) نے پاناما پیپرز سے متعلق مزید دستاویزات جاری کردی ہیں جن کے مطابق 259 پاکستانی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔پاناما لیکس کی تازہ ترین دستاویزات میں جو افراد شامل ہیں اُن میں کسی نہ کسی حوالے سے زیادہ اہم اور پاکستان کے اندر اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے جانے پہچانے لوگوں میں شامل نام مندرجہ ذیل ہیں:
درحقیقت پاناما لیکس میں موجود آف شور کمپنیاں رکھنے والے افراد کی تلاش ایک پیچیدہ عمل ہے۔ مگر اس کے باجود یہ بات بآسانی سمجھ میں آتی ہے کہ اس میں سب سے اہم نام پاکستان کے تناظر میں اب بھی شریف خاندان سے متعلق ہیں۔ تازہ فہرست سے اس امر کی فوری وضاحت نہیں ہوتی کہ اس میں 3 اپریل کی جاری فہرست کی طرح پاکستان کے کتنے اہم سیاست دانوں کے نام شامل ہیں، جیسا کہ پاناما لیکس کی جاری ہونے والی پہلی فہرست میں وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز کے نام دنیا کے ان رہنما وؤں میں شامل تھے، جن کے اثاثے آف شور کمپنیوں میں موجود ہیں۔
پانامالیکس کی حالیہ جاری ہونے والی فہرست سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ ان میں سے بیشتر کا تعلق کراچی اور لاہور سے ہیں جبکہ ان میں اسلام آباد، پشاور اور گجرات کے شہری بھی شامل ہیں۔آف شور کمپنیاں رکھنے والے افراد میں تاجر ، سرکاری افسران او راہم سیاسی شخصیات ملوث ہیں۔ جبکہ اس کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر تک پہنچ جاتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق موزیک فانسیکا کے نجی ڈیٹا بیس سے 2.6 ٹیرا بائٹس پر مشتمل عام ہونے والی ان معلومات کو امریکی سفارتی مراسلوں سے بھی بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔ منی لانڈرنگ کے عالمی واچ ڈاگ ’فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مطابق بیرونی ممالک میں قائم ہونے والی کمپنیاں اور ٹرسٹس ،آف شور اکاؤنٹس کو بزنس فنانس اور ٹیکس پلاننگ کے شعبوں کے لیے قانونی طور پر بھی استعمال کرسکتی ہیں۔مگر یہ امر واضح نہیں ہو رہا کہ یہ آف شور کمپنیاں اسی لیے قائم بھی کی گئی ہے یا نہیں۔ عام طور پر ان آف شور اکاونٹس کا استعمال ناجائز ہی کیا جاتا ہے۔پاناما لیکس کی رپورٹ میں ایسے 12 لاکھ 14 ہزار سے زائد اداروں کی معلومات شامل ہیں، جن کا 200 ممالک میں 14 ہزار سے زائد کلائنٹس سے تعلق ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...