... loading ...

ایک ایسے وقت میں جب پاک سرزمین پارٹی ایم کیوایم کے رہنماوؤں کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہے۔ اور اُ س کے رہنما مصطفیٰ کمال ایم کیوایم پر پابندی کا مطالبہ کر رہی ہے تو مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد ایک طویل عرصے کی خاموشی کے بعد اچانک ایک پریس کانفرنس میں ایک چونکا دینے والی پیشکش لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ آفاق احمد نے 2 مئی کو اپنی قیام گاہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کو مہاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے مذاکرات کی پیشکس کر دی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ خود مذاکرات کے لیے متحدہ کے مرکز نائن زیرو جانے یا پھر متحدہ رہنماؤں کو اپنے پاس بلانے کیلئے تیار ہیں۔آفاق احمد نے اس پیشکش کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ وہ محاذ آرائی کے بجائے مہاجروں کی بھلائی کیلئے بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں۔ جس میں بزرگوں کو بھی درمیان میں بٹھایا جا سکتا ہے۔ آفاق احمد نے ایک پرامن سیاست کے لیے اس پیشکش کو کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ وہ مہاجر سیاست سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہوں گے۔
آفاق احمد کی اس پیشکش نے سیاسی حلقوں میں ایک ہلچل پیدا کردی ہے ۔ کیونکہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے ایک انتہائی سخت اور غیر لچکدار موقف رکھتے تھے۔ مگر اُنہوں نے یہ پیشکش ایک ایسے موقع پر کی ہے جب ایم کیواایم سخت مشکلات میں دکھائی دیتی ہے۔ اُسے ایک طرف کراچی میں آپریشن کا سامنا ہے تو دوسری طرف پاک سرزمین پارٹی اُس کے نہ صرف رہنماوؤں کو اپنی طرف متوجہ کررہی ہے بلکہ ایک اطلاع کے مطابق وہ ایم کیوایم کے تنظیمی سیٹ اپ کے اہم لوگوں اور کئی مطلوب ایم کیوایم کے کارکنوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کرچکی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے کچھ رہنما اندرون خانہ یہ دعویٰ بھی کررہے ہیں کہ اُنہوں نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بھی خاموشی سے نقب لگادی ہے۔ ایسی صورت میں آفاق احمد بظاہر ایم کیو ایم کے لیے باعث تقویت بننے والی پیشکش لے کرسامنے آئے ہیں۔ تاہم سیاسی حلقوں میں مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کی اس پیشکش کے پس پردہ محرکات پر غور ہورہا ہے کہ آخر اُن کی جانب سے اس اچانک پیشکش کے اصل اسباب کیا ہیں ۔بعض مبصرین کے مطابق آفاق احمد نے جو پیشکش کی ہے اُس میں براہ راست مخاطب الطاف حسین کو نہیں کیا گیا۔ بلکہ اُنہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس ملفوف طریقے میں آفاق احمد کے مقاصد اور عزائم کے حوالے سے کراچی کے حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...