... loading ...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے تحریک انصاف کے رہنماوؤں سے اختلافات اب کھل کر سامنے آگیے ہیں۔ ایک مدت سے جاری پی ٹی آئی رہنماوؤں کے درمیان سرد جنگ کے بعد اب اختلافات کی کہانیاں اس قدر منظر عام پر آچکی ہیں کہ اب ان رہنماوؤں کی طرف سے ان اختلافات کی تردید بھی موثر ثابت نہیں ہورہی۔ اطلاعات کے مطابق خو دعمران خان ان اختلافات کا خاتمہ کراتے ہوئے تھک چکے ہیں اور وہ ان رہنماوؤں کے اختلافات پر اب کوئی واضح پوزیشن لینے پر مجبور ہوتے جارہے ہیں۔
تحریک انصاف کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما شاہ محمودقریشی کے لیے اب دن بدن تحریک انصاف کے اندر گنجائشیں کم سے کم ہونے لگی ہیں۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے دورہ سندھ کا فیصلہ تحریک انصاف پر مسلط کرنے کا معاملہ بھی کچھ زیادہ پزیرائی نہیں پاسکا۔ اور اُنہیں تنہا ہی یہ دورہ نبھانا پڑا۔ سکھر میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سکھرکا دورہ کرنا تھا لیکن وہ اپنی شدید مصروفیات کے باعث نہ آسکے۔ظاہر ہے کہ تحریک انصاف کا دورہ سندھ دراصل انسداد بدعنوانی کی مہم کے تناظر میں طے کیا گیا تھا۔ جس میں عمران خان کی عدم شرکت کا بہانہ اُن کی شدید مصروفیات تو نہیں ہو سکتیں۔ جب کہ وہ اتوار کےروز لاہور میں جلسے میں شرکت کے لیے ایک روز قبل ہی لاہور پہنچ گیے تھے۔
درحقیقت عمران خان کو طے شدہ پروگرام کے تحت تحریک انصاف کی کرپشن مکاؤ ملک بچاؤ مہم کے سلسلے میں 30 اپریل کو سکھر کا دورہ کرنا تھا۔ مگر انہوں نے پارٹی رہنماوؤں میں شدید اختلافات کے باعث یہ دورہ منسوخ کردیا۔
دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور کو عمران خان نے لندن جانے سے فی الحال لاہور جلسے کے باعث روک دیا ہے۔ چودھری سرور حالیہ اختلافات کے باعث کچھ وقت لندن میں گزارنا چاہتے تھے۔مگربنیادی نوعیت کے اختلافات دراصل جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں پائے جاتے ہیں۔ جنہیں عمران خان کی طرف سے ختم کرانے کی اب تک کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ تحریک انصاف کے دیگر رہنماوؤں کے بھی شاہ محمود قریشی سے شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں جس کی وجہ اُن کا پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے نرم رویہ ہے۔ جس کی ایک مثال کرپشن مکاؤ مہم میں سندھ کا دورہ کرنا تھا، مگر شاہ محمود قریشی نے ابتدا میں ہی واضح کردیا کہ وہ اس مہم میں سندھ کے اندر پیپلز پارٹی کونشانا نہیں بنائیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمو دقریشی کے پیپلز پارٹی کے لیے اس نرم رویئے کے باعث قدرے پریشان ہیں۔یہ پریشانی اُس وقت مزید بڑھ جاتی ہے جن اس نوع کی خبریں منظرعام پر آتی ہیں کہ شاہ محمود قریشی نے پی پی پی رہنماوؤں اعتزاز احسن اور سید خورشید شاہ سے اپنی ایک حالیہ ملاقات میں پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت پر غور کرنے کی حامی بھری ہے۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...