... loading ...

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ دنوں پاناما پیپرز کے پس منظر میں ذرائع ابلاغ کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ “چوں چوں” کررہے ہیں۔ نوازشریف کی جب بھی حکومت آئی ہے ، وہ اُس وقت کے ذرائع ابلاغ کو قابو کرنے کے لیے خصوصی طریقے بھی اختیار کرتے رہے ہیں۔ نواز شریف کی حالیہ حکومت میں بڑے بڑے صحافیوں اور کالم نگاروں کو بڑے بڑے مناصب سے سرفراز کیا گیا ہے۔ اور اُنہیں بڑی بڑی تنخواہیں دی جارہی ہیں۔ جن میں پندرہ لاکھ سے لے کر ایڈوانس ادائیوں میں 75 لاکھ تک شامل ہیں۔ قومی خزانے کو مال مفت دل بے رحم کی طرح محض اس لیے لٹایا جارہا ہے تاکہ ذرائع ابلاغ میں نواز حکومت کی حمایت میں آوازیں غالب رہیں۔ یہ ایک دلچسپ پہلو ہے کہ نواز حکومت صنعتی اداروں کی تو نجکاری کررہی ہے مگر پورے پورے میڈیا گروپ کو خرید کر اُنہیں نیشنلائز کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نوازشریف جب پہلی بار نومبر 1990 میں وزیر اعظم بنے تھے تو اُس وقت دو جملے بہت رائج تھے۔ تب جو صحافی نوازشریف کے طرزِ حکومت پر سوال اُٹھاتا تو کہا جاتا کہ “ایدے نال گل کرو”۔ ظاہر ہے کہ اس کا مطلب کسی پرکشش شکل سے صحافی کی آواز کو خریدنا ہوتا۔ اور جب وہ اس سے باز نہ آتا تو پھر یہ کہا جاتا کہ ” اینوں کسو”۔ جس کا مطلب اُسے پریشان کرنا ہوتا۔ نوازشریف کی تیسری میعاد حکومت میں اب “ایدے نال گل کرو” سے ہی سارے معاملات حل ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ اب صحافیوں کی وہ قسم نایاب ہو تی جارہی ہے جو سچ کی جستجو میں اپنے وجود کی صلیب اپنے ہی کاندھوں پر اُٹھائے پھرتے تھے۔ اب چاروں طرف مصر کا بازار لگا ہے۔ اور صحافت کے نام کا کاٹھ کبار جنس بازار بن کر اپنی اونچی بولیوں کے منتظر رہتے ہیں۔ حیرت تو یہ ہے کہ ایسی ناگفتہ بہ صورت حال بھی نوازحکومت کو گوارا نہیں۔ اُنہیں اپنی محدود مخالفت تو نظر آرہی ہے مگر اپنی بے پناہ ناموزوں حمایت نظر نہیں آرہی۔ اس صورت حال کا ایک پہلو گزشتہ دنوں ایک ٹیلی ویژن کے پروگرام میں اسحاق ڈار کی گفتگو کے تناظر میں موضوعِ بحث بنا۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ نوازشریف کی موجودہ حکومت نے کس طرح ذرائع ابلاغ کو کنٹرول کر رکھا ہے۔ آپ بھی ملاحظہ کیجیے!
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...