... loading ...

امریکا کی خفیہ ایجنسی ‘سی آئی اے’ کے دو ماہرین نفسیات پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے قیدیوں سے “بہتر تفتیش” کے لیے ایک ایسا پروگرام بنایا تھا جس میں ان پر تشدد کے بدترین طریقے وضع کیے گئے تھے۔ اب ان ماہرین کو ایک مقدمے کے ذریعے عدالت میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ اسپوکین، واشنگٹن کی وفاقی ضلعی عدالت میں دائر کیے گئے دعوے میں کہا گیا ہے کہ 2000ء کے اوائل سے جیمز مچل اور بروس جیسن نامی نفسیات دانوں نے سی آئی اے کے خفیہ قید خانوں میں تین سابق قیدیوں کے خلاف تشدد کے مختلف طریقے آزمائے، جن میں سے ایک دوران تفتیش ہی چل بسا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں پر پانی کے ذریعے تشدد جیسا کہ واٹر بورڈنگ، انہیں نیند سے محروم رکھنے، چھوٹے ڈبوں میں بند رکھے، جنسی زیادتی اور دوسرے قیدیوں سے پٹوانے جیسے طریقے آزمائے جاتے۔
مقدمہ دائر کرنے والوں میں لیبیا سے تعلق رکھنے والے محمد احمد بن سعود بھی شامل ہیں جنہیں اپریل 2013ء میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں افغانستان کی ایک خفیہ جیل میں رکھا گیا تھا جہاں انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نفسیاتی اثرات آج بھی ان کے ذہن پر ہیں۔
دوسرے مدعی سلیمان عبد اللہ سلیم کا تعلق تنزانیہ سے ہے، جن کا کہنا ہے کہ انہیں افغانستان کی ایک خفیہ جیل میں 14 مہینے قید تنہائی میں رکھا گیا اور اس دوران جنسی زیادتی کا نشانہ تک بنایا گیا۔ وہ اب زنجبار، تنزانیہ میں رہتے ہیں۔
ایک اور فریادی افغان کاشت کار گل رحمٰن کے لواحقین ہیں۔ جو نومبر 2002ء میں صرف دو ہفتے سی آئی اے کی تحویل رہے اور اس دوران بدترین تشدد، شدید ٹھنڈ اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر انتقال کرگئے۔ سی آئی اے نے بعد میں قبول بھی کیا تھا کہ گل کے معاملے میں ان سے غلطی ہوئی۔
اب تینوں فریادیوں کے وکیل چاہتے ہیں کہ مچل اور جیسن 75 ہزار ڈالرز کا ہرجانہ ادا کریں۔ وکیل دفاع کا کہنا ہے کہ ان کے موکل نہ اس تشدد کا حصہ تھے، نہ انہوں نے مدعیان علیہ کی گرفتاری کا فیصلہ کیا۔ ان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک، انہیں قید تنہائی میں رکھنے اور تفتیش کرے اور تحقیقات کے عمل میں ان کے موکل شامل نہیں تھے۔
عدالت نے فریقین کو شہادتیں اور دستاویزات جمع کرانے کے لیے ایک مہینے کا وقت دیا ہے۔
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...