... loading ...

اگر برطانیہ میں، بلکہ دنیا کے کسی بھی ملک میں رہنے والے یہاں تک کہ پاکستان میں رہنے والے کسی مسلمان سے بھی پوچھا جائے کہ وہ پہلے مسلمان ہے یا برطانوی یا پاکستانی؟ تو اس کا جواب کیا ہوگا؟ جس شخص کے دل میں ایمان کی ہلکی سی رمق بھی باقی ہے، اس کا سیدھا سا جواب یہی ہوگا، مسلمان! اپنے دین سے اسی محبت کو مسلمانوں کا جرم ثابت کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ میں حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جسے “برطانوی مسلمان درحقیقت کیا سوچتے ہیں” کا عنوان دیا گیا۔ اس “تحقیق” میں ایک طرف مسلمانوں کے عقائد کو بنیاد بناتے ہوئے انہیں خطرناک ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے تو دوسری جانب دہشت گردی کے حوالے سے بھی خوب تڑکے لگائے گئے ہیں اور یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ مسلمانوں برطانیہ کی بقا کو درپیش بہت بڑا خطرہ ہیں۔
مسلمانوں کے خلاف برطانیہ میں گزشتہ کئی سالوں سے جو واقعات پیش آ رہے ہیں، وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ سوشل میڈیا کی طاقت سے ایسے واقعات اب زیادہ تواتر کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق صرف 2013ء سے اب تک مسلمانوں کے خلاف واقعات میں 275 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لیکن یہ تحقیق کہتی ہے کہ مسلمانوں کے عقائد ایسے ہیں، اور وہ ایسے قوانین کا نفاذ چاہتے ہیں جو غیر مسلموں کو سخت ناگوار گزریں گے، یعنی یہ سروے “اسلاموفوبیا” کو جواز عطا کررہا ہے۔
یہ سروے آئی سی ایم ان لمیٹڈ کی طرف سے چینل 4 کے لیے کیا گیا، جس کا کہنا ہے کہ پول میں حصہ لینے والے 4 فیصد مسلمان، جن کی تعداد ایک لاکھ بنتی ہے، خودکش حملہ آوروں اور سیاسی مخالفت میں بھی دہشت گردی کا کوئی قدم اٹھانے والوں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ نتائج کچھ ان الفاظ میں پیش کیے گئے ہیں: “یہ بہت بڑی تعداد ہے کہ اتنے سارے لوگ مذہبی نظریات کی بنیاد پر سنگین رحجانات رکھتے ہیں اورغیر مسلموں کو مارنے کی حمایت کرتے ہیں۔”
اسلام برطانیہ میں دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے۔ 2011ء کی مردم شماری کے مطابق ملک میں 27 لاکھ سے زیادہ مسلمان آباد ہیں۔ یہ “تحقیق” اسلام کے بنیادی عقائد پر بھی چوٹ لگاتی ہے، کہتی ہے کہ برطانیہ کے 23 فیصد مسلمان، یعنی ہر چار میں سے ایک، ملک کے مخصوص علاقوں میں شریعت کا نفاذ چاہتا ہے۔ نصف برطانوی مسلمان ہم جنس پرستی کو غیر قانونی قرار دینے کی حمایت کرتے ہیں۔ 47 فیصد کسی بھی ہم جنس پرست کے ٹیچر بننے کو قبول نہیں کرتے۔ 20 فیصد سے زیادہ مسلمان زناکار کو سنگسار کرنے کی مخالفت نہیں کرتے جبکہ لگ بھگ ایک تہائی، 31 فیصد، ایک سے زیادہ شادیوں کی قانونی اجازت چاہتے ہیں۔”
جو سب سے بڑا مصالحہ اس میں لگایا گیا ہے، وہ رائج “فیشن” یعنی دہشت گردی کا ہے۔ سروے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دو تہائی مسلمانوں نے کہا کہ اگر انہیں پہلے سے معلوم بھی ہو تو وہ کسی دہشت گردی کے منصوبے کی پولیس کو اطلاع نہیں دیں گے۔ 46 فیصد نے کہا کہ وہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے کے خلاف مزاحمت نہیں کریں گے۔ جبکہ 37 فیصد نے کہا کہ وہ پولیس کو نہیں بتائیں گے لیکن کسی دوسری طرح مدد کر سکتے ہیں۔”
یہ سروے ایک لحاظ سے برطانیہ کے عوام کو اسلاموفوبیا کے لیے “اجازت نامہ” فراہم کررہا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...
7 اکتوبر کے قیدیوں کیلئے سرعام ٹرائل اور سزائے موت کے متنازع قانون کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے قانون کی منظوری سے عالمی سطح پر تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسٹ) نے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں زیرِ...
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...