... loading ...
ٹیکس سے فرار اختیار کرکے جن علاقوں کا رخ کیا جاتا ہے وہاں ایک خفیہ جال کے ذریعے امریکا کے سرفہرست اداروں نے 1.4 ٹریلین ڈالرز ذخیرہ کر رکھے ہیں۔
غربت کے خلاف کام کرنے والے اہم ادارے ‘آکسفیم’ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیکس سے بچنے کے لیے چالوں، طریقوں اور قانونی سقم کے ذریعے امریکا کی 50 بڑی کمپنیاں 2008ء سے 2014ء کے دوران دنیا بھر میں 4 ٹریلین ڈالرز کا منافع حاصل کیا، جو دولت کی عدم مساوات میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان اداروں میں گولڈمین ساکس، ویریزون کمیونی کیشنز، ایپل، کوکا کولا، آئی بی ایم اور شیورون جیسے بڑے نام تک شامل ہیں۔
یہ رپورٹ بتاتی ہے کہ کئی ملٹی نیشنل اداروں میں یہ ٹیکس فرار منافع بڑھانے کی حکمت عملی سمجھا جاتا ہے۔ 2008ء سے 2014ء کے درمیان 50 سرفہرست امریکی اداروں نے وفاقی ٹیکس کی مد میں ادا کردہ ہر ایک ڈالر کے بدلے وفاقی قرضہ جات، قرضے کی ضمانتوں اور بیل آؤٹس کی مد میں مجموعی طور پر 27 ڈالرز وصول کیے۔اس عرصے کے دوران ان 50 اداروں نے تقریباً 2.6 ارب ڈالرز لابنگ پر خرچ کیے جبکہ وفاقی قرضہ جات، قرضے کی ضمانتوں اور بیل آؤٹس میں 11.2 ٹریلین ڈالرز وصول کیے۔
مجموعی ٹیکس شرح کو کم کرنے کے لیے ان کی اس حکمت عملی کو بیان کرتے ہوئے رپورٹ کہتی ہے کہ مجموعی طور پر امریکی کثیر القومی اداروں کی 43 فیصد غیر ملکی آمدنی ان پانچ مقامات سے آئے جو ٹیکس فرار کے لیے معروف ہیں، حالانکہ اتنے بڑے منافع کے جواب میں ان اداروں میں غیر ملکی کارکنوں میں ان علاقوں کے افراد کی تعداد صرف 4 فیصد اور ان ممالک میں غیر ملکی سرمایہ کاری صرف 7 فیصد ہے۔ مثال کے طور پر برمودا کو لے لیں۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ امریکی کمپنیوں نے 2012ء میں یہاں سے 80 ارب ڈالرز کمائے، لیکن یہ جاپان، چین، جرمنی اور فرانس جیسے بڑے ممالک سے حاصل کردہ مجموعی منافع سے بھی زیادہ ہے۔ بالفاظ دیگر یہ ہرگز یہ برمودا میں ہونے والی حقیقی معاشی سرگرمی کی عکاس نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حقیقت سے کبھی صرف نظر نہیں کیا جانا چاہیے کہ ٹیکس سے فرار ایک عام آدمی کی زندگی پر کیا اثرات ڈالتا ہے۔ ریاست کے بہتر مالی معاملات اور انہیں موثر انداز میں چلانے اور صحت عامہ، تعلیم، سماجی تحفظ جیسی ضروریات کی فراہمی کے لیے ٹیکس کا شفاف نظام ضروری ہے۔
یہ رپورٹ ایک ایسے وقت پر جاری کی گئي ہے جب پاناما پیپرز کا ہنگامہ اپنے عروج پر ہے جس میں دنیا کے امیر اور طاقتور ترین افراد کی جانب سے ٹیکس سے بچنے اور اپنی دولت چھپانے کے طریقوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ آکسفیم کے سینئر ٹیکس مشیر روبی سلورمین کہتے ہیں کہ اس سے ہمیں ایک مرتبہ پھر عالمی ٹیکس نظام کے بڑے پیمانے پر باضابطہ استحصال کی شہادتیں ملی ہیں۔ جب بڑے ادارے اپنے حصے کا ٹیکس ادا نہیں کرتے تو حکومتیں ضروری خدمات کی فراہمی کے لیے دیگر لوگوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ٹیکس سے فرار اختیار کرنے والوں کے ان پسندیدہ مقامات کا خاتمہ کیا جائے۔
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، ...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہر...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیا...
حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور ا...
امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدر سیسی کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شرم الشیخ پہنچ گئے وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میںشرکت کریں گے شرم الشیخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم ال...
ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور...
نیو کراچی سندھ ہوٹل، نالہ اسٹاپ ، 4 کے چورنگی پر پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید (رپورٹ : افتخار چوہدری)پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹی ایل پی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ...
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانس...
پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب...
افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہر...
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لا...