... loading ...

ایم کیوایم کے بطن سے خود اُسی کے سابق رہنماؤں کے ذریعے جنم لینے والی نئی جماعت پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان گرماگرمی میں اب اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اور دونوں طرف سے تحمل ختم ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں۔ جس کا مظاہرہ گزشتہ روز (14 اپریل) کو اُس وقت ہوا جب پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے اپنی سابقہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔
مصطفیٰ کمال نے کراچی میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ دشمن ملک کی ایجنسی سے 20 سال سے رابطے میں رہنے والی جماعت اور سیاسی رہنماؤں کو پاکستان میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستان میں ان کو خطاب کرنے،اپنی جماعت کی سرگرمیوں، دفاتر کھولنے اور اجتماعات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، پاکستان کا یہ حال ہو گیا ہے کہ جس کا جو دل چاہے کرے، کسی معاملے پر ٹی وی پر چار تبصرے ہوں گے اور پھر وہ معاملہ دب جائے گا۔ان کا دعویٰ تھا کہ یہ صورتحال برقرار رہی تو پاکستان تباہی کی جانب جائے گا، آئندہ پھر کوئی ہمت نہیں کرے گا کہ ریاست کے ساتھ اس کے دفاع اور سچ کو سچ کہنے کے لیے کھڑا ہو۔
متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے حالیہ دنوں میں را کے تعلق سے سامنے آنے والی باتوں پر انہوں نے کہا کہ ایسی تنظیم جس کے بیس سال سے رابطے ہوں اور اس کے ثبوت بھی موجودہیں، حکومت اس پر کوئی موقف لے اور اس طرح کی جماعتوں پر پابندی لگائی جانی چاہیے اورپاکستان میں سیاست نہیں کرنے دینی چاہیے جبکہ ان کو معصوم شہریوں کو را کا ایجنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
ایم کیو ایم کے ‘را’ سے تعلقات کے حوالے سے مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ حکومت کہہ دے کہ یہ تمام باتیں جھوٹ ہیں اور اس کے بعد ہم پر مقدمہ چلایا جائے کہ ہم یہ تمام باتیں کیوں کر رہے ہیں اور ہماری سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور ادارے اگر اس پر کوئی سخت موقف نہیں اپنائیں گے تو یہ سب ایک مذاق سے زیادہ کچھ نہیں ہوگا۔
برطانیہ کے سابق سفارت کار شہر یار خان نیازی کے گزشتہ روز کے انٹرویو پر ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کا ایک شخص کسی جماعت کے “را”سے تعلقات کی بات کر رہا ہے، اس کے بعد بھی کہا جاتا ہے ثبوت لایا جائے، پہلے سے موجود ثبوتوں پر کیا ایکشن لیا گیا۔برطانیہ کے سابق سفارت کار شہریار خان نیازی نے گزشتہ روز انٹرویو میں کہا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کے سامنے اس اعتراف کا دستاویزی ثبوت موجود ہے کہ وہ ہندوستان کی خفیہ ایجنسی “را” کے لیے کام کرتے ہیں جبکہ ان کا “را” کے ساتھ تحریری معاہدہ بھی موجود ہے۔
مصطفیٰ کمال نے اس تناظر میں کہا کہ ہندوستان میں اگر کسی سیاسی جماعت یا رہنما پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی (انٹر سروسز انٹیلی جنس) سے تعلق کے کا شبہ بھی ہوتا تو کیا اس کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا جس طرح پاکستان کی حکومت اور ریاست کا طرز عمل ہے۔
یہ پہلا موقع تھا کہ پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ا س موقع پر ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاوق ستار کو بھی نشانہ تنقید بنایا۔ اس سے قبل نئی جماعت پاکستان سرزمین پارٹی کے رہنما شعوری طور پر ڈاکٹر فاروق ستار پر تنقید سے گریز کر رہے تھے۔ مگر اب یہ باریک پردہ بھی ختم ہوتا جارہا ہے۔ دوسری طرف ایم کیوایم کی طرف سے بھی نئی جماعت پاک سرزمین پارٹی پر تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ندیم نصرت نے مصطفیٰ کمال کے مطالبے کو ان کی مایوسی قرار دیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ندیم نصرت نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا گینگ (گروہ) اپنے منصوبوں میں بُری طرح ناکام ہو چکا ہے۔مصطفیٰ کمال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ وہ ریاست سے متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینئر نے کہا کہ اس سے زیادہ مایوسی کا کوئی مقام نہیں ہوسکتا۔ندیم نصرت کے علاوہ واسع جلیل نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں پہلی مرتبہ مصطفیٰ کمال پر ذاتی نوعیت کے تبصرے کیے ہیں۔
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...